21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2500 سے متجاوز،9ہزار سے زائد زخمی،1300مکانات مکمل تباہ

ہرات: مغربی افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 9ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ خبر کے مطابق اتوار کو افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کے حوالے سے رپورٹ کیا۔اطلاعات کے مطابق، قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 2553 افراد جان بحق اور 9240 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے سبب 1329 مکانات تباہ ہو گئے یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ شناس مرکز نے ہفتے کے روز کہا کہ مغربی افغانستان میں کئی زلزلے آئے جن میں سے ایک کی شدت 6.4تھی۔افغانستان میں طالبان حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ہرات میں سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2050 سے تجاوز کر گئی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر لکھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہرات کے 13 دیہات میں کل 2053 افراد ہلاک ہوئے۔1200 سے زائد افراد زخمی اور 1300 کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔دوسری طرف مقامی سطح پر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ’تقریباً 2500 ‘ تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع زندہ جان کے گاؤں نائب رفیع، سیہ آب، وردگانو، کرنال، سربلند، تشک، چاہک اور سنجاب میں ہوا۔طالبان حکومت میں قدرتی آفات کے ترجمان مُلا جانان صائق نے بتایا کہ تقریباً 2500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

آئینی اور جمہوری نظم و نسق کی مضبوطی اور حفاظت کیلئے ہم کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہئے: مولانا محمد یعقوب بلند شہری

www.samajnews.in

رپٹن پی یو اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ کا مولانا مفتی غلام یزدانی نے کیا دورہ

www.samajnews.in

شردھا کی لاش کاٹتے وقت واٹر پمپ چلا دیتا تھا ملزم آفتاب،سنسنی خیز انکشاف

www.samajnews.in