20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کی خد مات قابل فخر، سید شاہنواز کے فلاحی کاموں کو بھلا پانا ممکن نہیں

سہارنپور،سماج نیوز:(احمد رضا) گزشتہ روز حکومت ہند کے تحت قائم سینٹرل وقف کونسل اور ال انڈیا حج کمیٹی کے سابق رکن الحاج محمد عرفان احمد کی قیادت میں ایک وفد نے کل دیر شام بی جے پی کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر (حکومت ہند) جناب سید شاہنواز حسین سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کر کے موصوف کی صحت وتندرستی دریافت کی اور مرکزی سرکار میں وزیر رہتے ہوئے قومی مفاد میں انجام دیئے گئے ان کے کاموں کی خوب سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سید شاہنواز حسین نے سبھی کے لئے کام انجام دئیے ہیں انکی پارٹی اور عوام کے لئے بے لوث خدمات ہر صورت قابل فخر ہیں بھا جپا قائد عرفان احمد نے کہا کہ شاہنواز کی عظیم خدمات ناقابل فراموش ہیں بھاجپا کے پہلی صف کے لیڈز سید محمد شاہنواز نے بہت سے چھوٹے بڑے کام انجام دے کر عوام کے دلوں میں اپنا اہم مقام پیدا کیا ہے! آپکو بتا دیں کہ شاہنواز حسین کو پچھلے ہفتہ ممبئی میں ایک میٹنگ میں گفتگو کے دوران ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا معالجوں کی رائے اور جانچ کے بعد آپکا آپریشن ہوا تھا اللہ تعالیٰ کے كرم سے اب آپکی طبیعت کافی بہتر ہے۔سابق مرکزی وزیر شاہنواز سے اہم ملاقات میں پسماندہ مسلم تھان سمیتی سنگ رجسٹرڈ کے سرپرست اعلی اور بھاجپا اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر الحاج محمد عرفان احمد کے ساتھ جناب سرفراز علی جی، چیف، پسمانڈا مسلم سماج اتھن سمیتی سنگھ اورتنظیم کے قومی صدر احسان عباسی بھی شامل ہوئے تھے اس ملاقات کے اہم موقع پر بھاجپا لیڈر عرفان احمد نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر اور احسان ہے کہ اب شاہنواز حسین صاحب کی طبیعت ٹھیک ہے ہم بارگاہ ایزی میں دعا کرتے ہیں کہ انکی عمر میں برکت نصیب فرمائے بالخصوص انہیں جلد از جلد مکمل صحتیابی دے۔ مسٹر عرفان نے مزید کہا کہ شاہنواز بھائی کی عظیم خدمات سنہری حرفوں میں لکھے جانے کے لائق ہے اپ نے بے شمار کام کیے ہیں جسکی قوم ہمیشہ احسان مند رہے گی آخر میں سید شاہنواز حسین نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے اور میں اگے مزید قوم ملت کی فلاح و بہبود کے لیے انشاء اللہ مزید کام کروں گا۔

Related posts

سعودی عرب کا بھارتیوں کو بڑا تحفہ،ویزا کیلئے پولس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ختم

www.samajnews.in

ترکی اور شام میں قیامت صغریٰ،2600سے زائد افراد ہلاک

www.samajnews.in

راجستھان انتخاب سے پہلے 3 نئے اضلاع شامل، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا بڑا فیصلہ

www.samajnews.in