19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

عازمین حج کو ملنے والی 2100ریال کی رقم بند نہ کرے حج کمیٹی:حافظ نوشاد احمد اعظمی

نئی دہلی:حج 2023میں جانے والے ملک کے عازمین حج کو بڑی پریشانیوں سے بچانے کے لیے انہیں ایئرپورٹ پہ حج کمیٹی کے ذریعہ 2100ریال کی دی جانے والی رقم کو کسی بھی طرح سے بند نہیں کیا جانا چاہیے ، یہ بہت قدیم روایت ہے اسے قائم رکھنا چاہیے ۔ آج یہ مطالبہ مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ایک مکتوب بھیج کر کیاہے ۔مسٹراعظمی نے آج ایک پریس بیان میں یہاں کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے عازمین حج کی اکثریتی تعداد گاؤں سے ہوتی ہے اور اس میں تقریباً سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پہلی بار ہوائی جہاز کا سفر کرتے ہیں اور مذہبی امور کے فرض کی ادائے گی کے لیے سعودی عرب کا سفر مجبوری میں کرتے ہیں۔ برسہا برس سے ان کی آسانی کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ یہ نظام قائم ہے کہ انہیں امبارگیشن پوائنٹ پہ چیکنگ کے بعد آخری وقت میں 2100ریال کا لفافہ سبھی عورت مرد عازمین حج کو دیا جاتا رہاہے جس سے وہ وہاں پہنچ کر اپنے کھانے پینے کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ حرم شریف میں ٹیکسی وغیرہ کرکے عمرہ جو کہ ضروری امر ہے پورا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ حج 2023کی گائڈ لائن میں 2100ریال دینے کا عازمین حج کو کوئی بھی ذکر نہیں ہے جبکہ سابقہ گائڈ لائن میں صاف صاف لکھا جاتا رہاہے ۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ یہ نظام کسی بھی قیمت پہ ختم نہیں کیا جانا چاہیے ، اس لیے کہ یہ عازمین حج اگر انڈین روپیے یاڈالر اپنے پاس لے کر جائیں گے تو انھیں چینج کرانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کے ذہن میں ایک بڑی فکر رہے گی جبکہ حاجی کو احرام باندھنے کے بعد صرف عبادت کے بارے میں سوچنا ہوتاہے یہ فکر خوامخواہ ہوگی اور ناتجربہ کار گاؤں کے بھولے بھالے حاجی مرد اور عورت سبھی بڑی پریشانیوں میں مبتلا رہیں گے اور ان کے عبادت اورفرائض انجام دینے میں بڑا خلل پیدا ہوگا۔ اس لیے یہ نظام وزارت کو کسی قیمت پہ ختم نہیں کرنا چاہیے ۔ خط کی کاپی انھوں نے وزارت کے سکریٹری امبیسڈر سعودیہ عربیہ کاؤنسل جنرل آف انڈیا جدہ اور چیف ایگزیکٹیوٹی آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی اور ملک کے سبھی اسٹیٹ حج کمیٹیوں کے چیئرمین کو بھی بھیجی ہے۔

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب:کانگریس کا انتخابی منشور’’میری چمکتی دہلی‘‘جاری

www.samajnews.in

ملائم سنگھ یادو کی حالت ہنوز نازک

کنبہ کے افراد میدانتا اسپتال میں موجود، کڈنی عطیہ کرنے پہنچا بی ایچ یو اسٹوڈنٹ:

www.samajnews.in

عدالت عالیہ کا نفرت اور بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر سخت رویہ اختیار کر نا قابل ستائش قدم:سینئر ایڈوکیٹ محمد علی

www.samajnews.in