18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

ہر لمحہ نبی چاہتے امت کی ہدایت

عتیق الرحمٰن الریاضی

استاذ کلیہ سمیہ، بلکڈیہوا، نیپال

وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ” ( آل عمران:104)
اور لازم ہے کہ تمہاری صورت میں ایک ایسی جماعت ہو جو نیکی کی طرف دعوت دے اور اچھے کام کا حکم کرے اور برائی سے منع کرے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔الحمدللہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر اور اس کی مقامی و علاقائی جمعیتیں دعوت و تبلیغ کا کام زمینی طور پر مستقل اور منظم انداز سے کر رہی ہیں۔ ماشاءاللہ۔ میں جمعیت اہل حدیث اور اس کے اراکین و ذمہ داران خاص کر ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر فضیلۃ الشیخ وصی اللہ مدنی اور ان کے رفقائے کرام حفظہم اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کل 13 اکتوبر بروز جمعہ کولہووا گاؤں ( الیدہ پور سدھارتھ نگر پوپی) کے پروگرام میں ناچیز کو شامل کیا۔ الحمدللہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالی اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ نفع بخش بنائے اور پروگرام میں شریک تمام لوگوں کو اجر عظیم سے نوازے ۔الحمدللہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر اعلی مقاصد رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے جس کے تمام ذمہ داران میں اخلاص ،علم و عمل ،شعور و ادراک ،ہمدردی وخیر خواہی ، باہمی احترام ،خدمت خلق کا مخلصانہ جذبہ ،ذمہ داریوں کا احساس واحتساب ،منصوبہ بندی اور دردمندانہ دل موجود ہے ۔میرے بھائی! قائد و امیر وہی جو عدل و انصاف سے کام لیتا ہو ، خوش اخلاقی سے پیش آتا ہو ،لوگوں کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فکر مند رہتا ہو، محنتی مخلص اور جفا کش ہو ۔
نگاہ بلند ، جان پرسوز ، سخن دلنواز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
ذمہ داران جمعیت و جماعت اور علمائے کرام سے اپیل و گزارش ہے کہ ہم سب لوگ مخلص ، بے لوث و بے باک بن کر قوم و ملت کی خدمت کریں۔ اپنے اندر تقوی ، احساس ذمہ داری ، تعاون و ہمدردی کا جذبہ پروان چڑھائیں۔ متحرک اور فعال بنیں ، عیش و آرام کو خدمت دین اور اسلام کیلئے قربان کریں ، ہمت اور حوصلہ کے ساتھ مستقل مزاجی سے کام کریں۔ لطف و سرور و روحانی سکون حاصل ہوگا اور دنیا و آخرت ہر جگہ سرخرو و کامیاب ہوں گے۔ ان شاءاللہ
ایماں کی حلاوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے​
اسلام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے​
ہر لمحہ نبی چاہتے امت کی ہدایت​
اس کام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے​
ساقی سے لیا ہے جو وہ لوگوں میں کرو عام​
اس جام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے​
داعی سے ذرا پوچھو کہ جس دن وہ تھکا ہے​
اس شام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے​ (اسامہ)

Related posts

کرناٹک میں10مئی کوانتخاب، 13 مئی کو نتائج

www.samajnews.in

جامعہ ریاض العلوم دہلی میں 76واں جشن آزادی کی شاندار تقریب

www.samajnews.in

’ 15 منٹ پولس ہٹا دو‘

www.samajnews.in