21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت: راہل گاندھی

حیدر آباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے ۔ عوام کرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو کی بدعنوانی کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ راہل گاندھی نے بھوپال پلی میں کانگریس کی بس یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات تلنگانہ کے جاگیرداروں اور تلنگانہ کے عوام کے درمیان ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو عوام سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ تلنگانہ میں اقتدار ایک خاندان تک محدودہوکررہ گیا ہے ۔انہوں نے پوچھا کہ کیا دلتوں کو تین ایکڑ اراضی دینے کے کے سی آر کے وعدے پر عمل کیا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ بی آرایس نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے تمام بلز کی حمایت کی ہے ۔اس نے کسان بلز کی بھی حمایت کی ہے ۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں جلد ہی ہم غریبوں اور کسانوں کے لیے حکومت بنائیں گے ۔ ہم عوام کے سامنے یہ بات رکھیں گے کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے کیسے دولت لوٹی۔ ہم اہل خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ 2500 روپے جمع کرائیں گے ۔ ہم 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کریں گے ۔ ہم خواتین کو ریاست میں جہاں بھی جانا چاہیں مفت بس سفر فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ریاست کی تشکیل کا وعدہ پورا کیا ہے ۔کانگریس کے اقتدار میں آنے پر عوام کی دولت عوام میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا جوش دیکھ کر وزیراعلی چندرشیکھرراو کی شکست یقینی لگ رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کروانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 5 فیصد عہدیداربجٹ کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب تمام طبقات کے افرادانتظامیہ میں شریک ہوں گے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اڈانی کے لاکھوں کروڑوں کا قرض معاف کر رہی ہے ، لیکن خود روزگار کے تحت خواتین کے لیے گئے قرضوں کو معاف نہیں کر رہی ہے ۔ راہل گاندھی کی وجئے بھیری بس یاترا دوسرے دن بھوپال پلی سے کاٹارم تک نکالی گئی۔اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی بھی تھیں۔یاترا کے دوران عوام کا ہجوم دیکھاگیاجو راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔اس یاترا کے دوران عوام کا غیرمعمولی جوش وخروش دیکھاگیا۔کاٹارم میں راہل گاندھی نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاروں کی بائیک ریلی میں شرکت کی۔راہل گاندھی نے امبیڈکرسنٹر میں مقامی عوام سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جاننے کی کوشش کی۔ کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم میں تیزی پیداکردی ہے ۔پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے اپنی وجئے بھیری بس یاترا دوسرے دن بھوپال پلی سے کاٹارم تک منعقد کی۔اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی بھی تھیں۔یاترا کے دوران عوام کا ہجوم دیکھاگیاجو راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔اس یاترا کے دوران عوام کا غیرمعمولی جوش وخروش دیکھاگیا۔کاٹارم میں راہل گاندھی نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاروں کی بائیک ریلی میں شرکت کی۔راہل گاندھی نے امبیڈکرسنٹر میں مقامی عوام سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جاننے کی کوشش کی۔

Related posts

ترکی زلزلہ: قدرت کا کرشمہ، 248 گھنٹے بعد 17سالہ لڑکی زندہ نکلی

www.samajnews.in

انگلینڈ ٹی20-کا عالمی چیمپئن،پاکستان کا خواب چکنا چور

www.samajnews.in

ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے متعلقہ اداروں کے کلینڈر کا ممبئی میں اجراء

www.samajnews.in