29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا ستم جاری،راحت کی امید نہیں

نئی دہلی: سردی پورے شمال مغربی ہندوستان میں روزانہ نئے ریکارڈ بنا رہی ہے اور امکان ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ کچھ دنوں تک ختم نہیں ہوگا۔ موسم کی پیشین گوئی کے مطابق آج یعنی 8 جنوری کو شمال مغرب کی تمام ریاستوں میں سرد دن اور سردی کی لہر برقرار رہی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بھی گھنی دھند چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی ہوئی تھی۔ پنجاب کے امرتسر، پٹیالہ اور امبالا میں صبح 5.30بجے حد نگاہ 25 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گنگا نگر میں حد نگاہ 25 میٹر، بھٹنڈہ میں صفر، صفدرجنگ اور دہلی کے پالم میں 50 میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ یوپی کے بریلی میں 25، آگرہ میں صفر اور لکھنؤ میں 50 ریکارڈ کی گئی۔اتراکھنڈ، شمالی راجستھان، بہار، مغربی بنگال، سکم، آسام، تریپورہ، مدھیہ پردیش میں بھی لوگوں کو اگلے دو تین دن تک شدید دھند کا سامنا رہے گا۔ دھند کے باعث ٹرینوں کی رفتار کم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوپی اور بہار سے گزرنے والی راجدھانی اور دورنتو ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا یہ دوہرا حملہ 11 جنوری تک آپ کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا ہے۔ 10 اور 11 جنوری کو بعض شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ملک کی راجدھانی دہلی ہر روز کم سے کم درجہ حرارت میں نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ تاہم اتوار کو سردی میں کچھ راحت محسوس کی گئی۔ آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سردی کی برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ راجدھانی میں 7 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 2.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ نہ صرف اس سیزن کا سب سے کم ہے بلکہ 2014 کے بعد جنوری میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔اتر پردیش میں سردی بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ جس کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ غازی آباد میں سردی کی لہر کی وجہ سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 11 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔ریاست یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کی بات کریں تو آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں آج بھی گھنی سے گھنی دھند اور سر دن کے حالات دیکھے جا رہے ہیں۔ تاہم، مغربی یوپی میں دھند کی شدت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

Related posts

ہر ہندستانی کا حق ہے کہ وہ ملک کی سیاست میں حصہ لے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

کرناٹک حکومت اپنا حکم واپس لے

www.samajnews.in

اقلیتی فرقہ کے خلاف اعلانیہ جبر، ستم اور اشتعال انگیزی کے واقعات قابل مذمت:محمد علی ایڈوکیٹ

www.samajnews.in