آندھرا پردیش، سماج نیوز: جنوبی ہند کے مشہور دینی سلفی ادارہ جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ آندھراپردیش میں جدیدا داخلہ برائے تعلیمی سال 24۔2023ءجامعہ میں جدید داخلے برائے تعلیمی سال 24۔2023ء بتاریخ: 6 اور 7مئی2023 بروز ہفتہ واتوار ہوں گے۔ داخلہ سے متعلق اہم معلومات: داخلہ کارروائی صرف دو دن ہوگی۔ شعبۂ ناظرہ، شعبۂ حفظ اور ابتدائی تا عالمیت و فضیلت سال اول داخلے لیے جائیں گے۔ (۱) شعبۂ حفظ میں اسی امیدوار کو داخلہ مل سکتا ہے جو اردو لکھنے پڑھنے کے ساتھ قرآن مجید ناظرہ صحیح مخارج کے ساتھ پڑھ سکے اور عمر 9سال سے زائد نہ ہو۔ اور شعبہ ناظرہ میں 7سال سے زائد نہ ہو۔(۲) ابتدائی میں داخلے کے امیدوار کی عمر 9سال سے زائد نہ ہو اور اسے اردو عربی لکھنا پڑھنا آتا ہو۔جماعت اولیٰ میں داخلہ کے امیدوار کی عمر 11سال سے زائد نہ ہو۔ اور اردو وعربی لکھنا، پڑھنا اچھی طرح آتا ہو۔ البتہ حافظ قرآن طالب کے لیے عمر میں کچھ گنجائش رہے گی۔ (۳)یاد رہے شعبۂ ناظرہ و ابتدائی جماعتوں میں داخلہ کی گنجائش بالکل کم ہے، درجات علیا میں بھی محدود داخلے ہوں گے۔(۴) داخلہ امیدوار کے لیے داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ جماعت کی مارک شیٹ کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔(۵) داخلہ کے وقت ہر امیدوار کے لیے اپنا آدھار کارڈ اور اپنے ماں باپ دونوں کے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی اور اپنا دو عدد فوٹو داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے، اس کے بغیر انٹرویو نہیں ہوگا۔(۶)امتحان داخلہ تحریری وتقریری دونوں طرح سے ہوگا، امیدوار کی لیاقت کے حساب سے داخلہ لیا جائے گا۔
(۷)داخلہ کی تعیین اور داخلہ کا قطعی فیصلہ امتحانی بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا۔(۸) سہ ماہی امتحان تک داخلہ عارضی سمجھا جائے گا، اس مدت میں طالب کی تعلیمی واخلاقی حالت اطمینان بخش رہی تو داخلہ مستقل ہوگا ورنہ خارج کردیا جائے گا۔(۹) اگر کوئی طالب بلا اجازت جامعہ سے چلا جائے تو جامعہ اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔(۱۰) جامعہ میں کسی طالب کے پاس موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں، موبائل فون ملنے کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا نیز اخلاقی نمبرات وضع کیے جائیں گے، ایک سے زائد بار شکایت ملنے پر جامعہ سے خارج کردیا جائے گا۔(۱۱)فیس سے متعلق ملاحظہ ہوں:(۱) نئے طلبہ کے لیے داخلہ فیس: 1000روپئے۔(۲)جدید وقدیم طلبہ کے لیے تعلیمی وخوراکی فیس: 6000روپئے۔(۳)اسپورٹس، انجمن، مجلہ الرشد، امتحانات سب کی فیس: 1000روپئے۔ اس طرح جدید طلبہ کے لیے کل سالانہ فیس (آٹھ ہزار) 8000روپیے ہوگی اور قدیم طلبہ کے لیے (سات ہزار) 7000روپئے ہوگی، جس کی ادائیگی بوقت داخلہ لازمی ہے۔
خواہش مند احباب اپنے بچوں کو جامعہ میں داخلہ کروانے کے لیے وقت مقررہ پر حاضر ہوجائیں، داخلے محدود ہوں گے، تاخیر نہ کریں، داخلے ختم ہو جانے کے بعد سفارشی دروازہ نہ کھٹکھٹائیں۔ جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ آن لائن داخلہ فارم لنکhttps://bit.ly/41upYiT
جامعہ سے متعلق مزید معلومات، اعلانات، اور دیگر خبروں کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے جامعہ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں نیچے دیے گئے لنک سے جوائن ہو جائیں۔
گروپ(۱)
https://chat.whatsapp.com/IPZ1yPTpE0LBXeTkCqFi9d
گروپ(۲)
https://chat.whatsapp.com/H2JvNbfQxbV53KQryYnj3f
والسلام علیکم
دفتر نظامت جامعہ محمدیہ عربیہ، رائیدرگ، آندھراپردیش
کالنگ یا واٹس ایپ کے لیے رابطہ نمبرات
91-9533448071, 91-9347967042,91-8885990748, 91-8328456393