23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

اس ملک کو آزادی دلانے اور تعمیر و ترقی میں ہر طبقہ کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے:مولانا الطاف الرحمن

غازی آباد، سماج نیوز: مدرسہ اسلامیہ الطاف العلوم، سداماپوری، وجے نگر، غازی آباد یوپی میں 15 آگست 2023 بروز منگل کو ملک کا 77واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا، طلبۂ کرام و طالبات نے حب الوطنی پرمختلف نظمیں پیش کیں اور ترنگا لہراتے وقت راشٹریہ گان بھی گایا گیا، اس موقع پر مدرسہ کے صدر مولانا الطاف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آزادی دلانے اور تعمیر و ترقی میں ہر طبقہ کے لوگوں نے کردار ادا کیا ہے لیکن افسوس ہے کہ مسلمانوں کی خدمات کو نظر انداز کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ہے – انہوں نے کہا کہ کہ آج بھی انصاف پسند لوگ مسلمانوں کے کارناموں کو کھلے دل سے اعتراف کر رہے ہیں – پروگرام کی ابتداء قاری مجیب الرحمن قاسمی کی تلاوت سے ہوئی اور صدارت حاجی محمد یامین نے کی، حب الوطنی پر شاندار نظم قاری و ڈاکٹر محمد مرسلین الطافی نے پیش کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پرمقامی پارشد شری تھان سنگھ جی م اور ان کے ساتھی کنہیا جی، وشال ورما جی، سماجوادی پارٹی نیتا نیز‌ ونود کمار عرف دھنی جی (بی جے پی نیتا) اور ان کے ساتھی انیس جی شریکِ پروگرام رہے، ،نظامت کے فرائض قاضی عبد الرحمٰن قاسمی نے انجام دیے ۔ مدرسہ کی جانب سے طلبۂ کرام و طالبات کو مختلف طرح کے انعامات سے نوازا گیا، مدرسہ کے ٹرسٹی جناب مولانا الطاف الرحمٰن مدظلہ نے پروگرام میں آنے والے تمام شرکاء کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں حافظ محمد شعیب میرٹھ، محمد نوشاد، محمد نشید ، تاج محمد عرف کلوا بھائی، افسر بھائی، محمد شمیم، وکیل حفظ الرحمن، ماسٹر جمیل، ٹونی بھائی، شمس الدین بھائی، شکیل وغیرہ شریکِ پروگرام ہوئے۔ آخر میں ملک کی تعمیرو ترقی کے دعا کی گئی۔

Related posts

گروگرام کا کروڑ پتی چور! 40 لاکھ مالیت کی گاڑی میں پودے چوری کرنے کا ویڈیو وائرل

www.samajnews.in

عام آدمی پارٹی جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی:اروند کجریوال

www.samajnews.in

یقیناً رسول ﷺ کی زندگی ہمارے لیے ہر شعبہ میں نمونہ ہے

www.samajnews.in