29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ٹیم انڈیا بن سکتی ہے نمبر’ون‘ٹیم، کیسے اور کیوں….؟

نئی دہلی، سماج نیوز: اگر ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی جیتی ہے تو وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمبر ایک ٹیم بن سکتی ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل(24 جنوری)کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس میدان پر ہندوستان نے ابھی تک پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کھیلے ہیں ۔ ان سبھی میچوں میں ہندوستان نے جیت اپنے نام کی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اس نے دو اور آسڑیلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک۔ایک میچ جیتا ہے۔اس سریز کے پہلے دو میچوں میں ہندوستان نے جیت حاصل کی ہے اور امید یہی ہے کہ وہ تیسرا میچ جیت کر سریز3-0 سے جیت سکتی ہے۔اس سریز کا پہلا میچ حیدرآباد میں18 جنوری کو کھیلا گیا تھا جس میں ہندوستان نے12 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 349 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے سبھی کھلاڑی49.2 اوور میں337 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔رائے پور میں21 جنوری کو ہوئے دوسرے میچ میں ہندوستانی بالروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے34.3 اوور میں108 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے20.1 اوور میں دو وکٹ پر 111 رن بناکر میچ جیتا تھا۔نیوزی لینڈ تین میچوں کی سریز شروع ہونے سے پہلے تک عالمی نمبر ایک تھی۔ اس نے یہ پوزیشن نومبر 2022 میں حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے پاس نمبر ایک رینکنگ تھی۔ ہندوستانی ٹیم آخری مرتبہ جون 2019 میں پانچ دنوں کے لئے نمبر ایک رینکنگ حاصل کی تھی۔ ابھی تک ہندوستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک سات مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کو کل 25 مہینوں تک عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز رہا ہے۔ جنوری 2013 اور جنوری2014 کے درمیان بارہ مہینوں تک پہلے مقام پر تھی۔جنوری2014 میں آسڑیلیا نے اس سے نمبر ایک پوزیشن چھین لی تھی۔ ہندوستان کی ٹیم ستمبر 2014 میں دوسری مرتبہ عالمی نمبر ایک بنی تھی۔ وہ ایک ماہ تک عالمی نمبر ایک رہی تھی۔ اکتوبر 2014 میں آسڑیلیا نے اس سے یہ پوزیشن چھین لی تھی۔ نومبر2014 میں ہندوستان نے تیسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور وہ دو ہفتوں تک نمبر ایک ٹیم رہی تھی۔ہندوستانی ٹیم ستمبر2017 میں ٖصرف چار دن کے لئے عالمی نمبر ایک ٹیم بنی تھی۔ اس سے یہ پوزیشن جنوبی افریقہ نے چھین لی تھی۔ وہ پانچویں مرتبہ عالمی نمبر ایک اکتوبر 2017 میں بنی تھی اور سترہ دن تک عالمی نمبر ایک رہی تھی۔ فروری 2018 میں ہندوستان نے چھٹی مرتبہ نمبر ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور مئی 2018 تک یعنی تین مہینوں تک اس پوزیشن پر رہی تھی۔ جون 2019 میں ہندوستانی ٹیم پانچ دنوں تک عالمی نمبر ایک رہی تھی۔ ابھی تک ہندوستانی ٹیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کل 25 مہینوں تک پہلے مقام پر قابض رہی ہے۔

Related posts

اعظم خان کو 3 سال کی سزا

www.samajnews.in

اتراکھنڈ: ہلدوانی کے 4000 سے زائد خاندان ہوں گے بے گھر

www.samajnews.in

کوہلی اور پانڈیا نے چھین لی پاکستان سے فتح

www.samajnews.in