20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

نئی دہلی، سماج نیوز:سابقہ روایات کی طرح امسال بھی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دہلی کے قدیم ترین ادارہ جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ جامعہ نے مختلف زبانوں میں تقاریروغیرہ پیش کیں۔عمید الجامعہ مولانا انوار احمد سلفی کے زیر نگرانی اور جامعہ کے نائب ناظم بھائی محمد عثمان کی صدارت میں پروگرام کا آغاز حافظ ارسلان کی تلاوت قرآن کریم کے ذریعہ ہوا۔بعدہ محمد افضل اور ان کے رفقاء نے قومی ترانہ پیش کیا ۔اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں طلبہ نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریریںپیش کیں اور ملک ووطن کے تئیں اپنے خلوص ومحبت کا اظہار کیا ۔بعدازاں جامعہ کے سینئر استاد مولانا منظورعالم سلفی نے بہت ہی مختصر مگر جامع ترین خطاب کیا جس نے انہوں نے نہایت ہی سلجھے ہوئے انداز میں یوم آزادی ا ور یوم جمہوریہ کے حوالے سے قیمتی معلومات باتیں بیان کیں۔اس کے انعام اللہ سر نے ہندی زبان میں جمہوریت کی ا ہمیت پرروشنی ڈالی ۔آخر میںصدر مجلس نائب ناظم صاحب نے اپنے تاثراتی کلمات سے طلبہ واساتذہ کو نوازا۔پروگرام کی نظامت مربی انجمن شیخ عزیراحمد مدنی نے کی۔پروگرام میں مہمان خصوصی اور رکن مجلس شوری فضل الہی کے علاوہ مولانا مظہر عالم سلفی، مولانا مشیر الدین سنابلی ، مولانا مصطفیٰ سلفی،حافظ ضیاء الرحمن سنابلی ، حافظ عرفان ودیگر اساتذہ کے علاوہ علاقے کی سربرآوردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Related posts

عرب دنیا میں فٹ بال کا پہلا ورلڈ کپ، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں!

www.samajnews.in

انڈیا نے بنگلہ دیش کو 227رن سے ہرایا

www.samajnews.in

معروف شعلہ بیان خطیب مولانا غیاث الدین سلفی کا سانحہ ارتحال اور پرنم آنکھوں سے سپردخاک:وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in