13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

امریکہ میں برفیلے طوفان سے 28کی موت، 3100سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: امریکہ میں برفیلے طوفان سے زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ برفانی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28ہو گئی ہے کیونکہ کرسمس کے دوران شدید سرد ہواؤں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں لاکھوں لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ کرسمس سے قبل کی شام سینکڑوں گھروں کی بجلی گل ہو گئی۔ ایسے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برفیلے طوفان نے سب سے زیادہ بفیلو اور نیویارک شہر کو متاثر کیا ہے۔ اس طوفان کے سبب ایمرجنسی خدمات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ہفتہ کو اوکلاہوما، کینٹکی، مسوری، ٹینیسی، وسکونسن، کنساس، نیبراسکا، اوہائیو، نیویارک، کولوراڈو اور مشی گن میں موسم سے متعلقہ واقعات میں 23افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ تین کاریں خراب موسم کی وجہ سے ٹکرا گئیں۔پاور آؤٹیج سروس کے مطابق طوفان سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کے بعد 180,000سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔اس دوران پورے ملک میں 3100سے زائد پروازیں منسوخ اور 7100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جبکہ کسی بھی ایمرجنسی والی حالت سے بچنے کے لیے ہزاروں ایئرلائنز نے اپنے راستے کو بدل دیا ہے۔ پروازیں رد کیے جانے سے ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرسمس پر گھر لوٹ رہے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اوریگن کے پورٹ لینڈ نے 202 یا 46 فیصد پروازوں کو رد کر دیا ہے۔ کیلیفورنیا کے خلیجی علاقہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سین فرانسسکو ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 51 پروازیں رد کر دی گئی ہیں۔ دیگر 79 پروازوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس درمیان چھٹیوں کے اسفار کو کم کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس ہفتہ کے آخر میں ملک کے دو تہائی حصے میں برفیلے طوفان اور ٹھنڈ کی وجہ سے موسم خراب ہو گیا ہے۔

Related posts

عالمی یوم خواتین کے موقع پرعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا ملک وملت کے نام پیغام

www.samajnews.in

شب برأت کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی اپیل

www.samajnews.in

مدرسہ تعلیم القرآن والسنۃ، گورابازار،سدھارتھ نگرکااجلاس عام اور حفاظ کرام کی دستار بندی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

www.samajnews.in