13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری گرفتار

نئی دہلی،سماج نیوز: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شہ زور لیڈر مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں 9گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد جمعے کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق تفتیشی ایجنسی کے پاس کافی شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر انصاری کو گرفتار کیا گیا۔ای ڈی نے اتر پردیش پولس کے ذریعہ درج کئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مختار انصاری (سابق ایم ایل اے) اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پی ایم ایل اے، 2002 کے تحت تحقیقات شروع کی تھی۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اتر پردیش پولس نے وکاس کنسٹرکشن (ایک شراکت دار فرم) کے خلاف عوامی؍سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے بعد گودام بنانے کیلئے دو مزید ایف آئی آر درج کی ہیں۔ یہ گودام یوپی کے مؤ اور غازی پور اضلاع میں بنائے گئے تھے۔وکاس کنسٹرکشن نامی فرم کو افشاں انصاری (مختار انصاری کی بیوی) اور ان کے دو بھائیوں عاطف رضا اور انور شہزاد اور دیگر دو افراد رویندر نارائن سنگھ اور ذاکر حسین چلا رہے تھے۔یوپی پولس نے مئو ضلع میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں وکاس کنسٹرکشن کمپنی کے تمام شراکت داروں کو ملزم بنایا گیا ہے۔پی ایم ایل اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وکاس کنسٹرکشن نے مئو اور غازی پور اضلاع میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گودام کرایہ پر لے کر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے 15 کروڑ روپے حاصل کئے۔ اس کرایے کا مزید استعمال وکاس کنسٹرکشن اور افشاں انصاری کے نام پر غیر منقولہ جائیداد خریدنے کیلئے کیا گیا۔جائیدادوں کا پتہ لگانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 1.48 کروڑ روپے کی 7 غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کر لیا۔ رجسٹریشن کے وقت منسلک جائیدادوں کا سرکل ریٹ 3.42 کروڑ روپے تھا۔

Related posts

ملک بھر میں MEPکارکنان نے منایا یوم جمہوریہ

www.samajnews.in

جیت ملائم سنگھ کو سچی خراج عقیدت، سماجوادی پارٹی نے منفی سیاست کو شکست دی: اکھلیش یادو

www.samajnews.in

سرکردہ شخصیات کا اظہار تعزیت

www.samajnews.in