19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

گجرات انتخابات:تمام 8وعدے پورے کریں گے،بی جے پی کے ڈبل انجن کے فریب سے بچائیں گے:راہل گاندھی

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں کانگریس پارٹی مسائل پر بات کر رہی ہے اور عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ پارٹی کس طرح سے ان مسائل کو حل کرے گی۔ دریں اثنا راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوام کے لیے کیا کچھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم گجرات کے عوام سے کئے گئے 8 وعدے پورے کریں گے۔‘راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پانچ سو روپے میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں، کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف- ہم گجرات کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ آپ کو بی جے پی کے ‘ڈبل انجن کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔‘‘
گجرات کے لوگوں کے لیے کانگریس پارٹی کے 8 وعدے
پہلا وعدہ گھریلو خواتین کیلئے:گھریلو خواتین کے لیے گھریلو گیس سلنڈر 500 روپے میں، گھریلو بجلی کے 300 یونٹ مفت، سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم۔
دوسرا وعدہ تعلیم کیلئے:لڑکیوں کے لیے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم، تین ہزار نئے گورنمنٹ انگلش میڈیم اسکول۔
تیسرا وعدہ نوجوانوں سے:دس لاکھ سرکاری نوکریاں، کنٹریکٹ سسٹم ختم کر کے پکی نوکریاں، تین ہزار روپے مہینہ بے روزگاری الاؤنس۔
چوتھا وعدہ کورونا متاثرین کیلئے:کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امداد، جدید سہولیات سے آراستہ نیا سرکاری اسپتال۔
پانچواں وعدہ صحت کیلئے:دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج، گردے، جگر اور دل کی مفت پیوند کاری، مفت ادویات۔
چھٹا وعدہ کسانوں کیلئے:کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف، کسانوں کا بجلی کا بل معاف، دودھ پیدا کرنے والوں کے لئے فی لیٹر 5 روپے کی سبسڈی۔
ساتواں وعدہ محفوظ زندگی گزارنے کیلئے:ڈرگ مافیا کیخلاف سخت کارروائی، کرپشن کیخلاف قانون اور قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی۔
آٹھواں وعدہ سماجی انصاف کیلئے: شہری علاقوں میں شہری روزگار گارنٹی اسکیم، اندرا رسوئی یوجنا کے تحت ضرورت مند لوگوں کو 8 روپے میں کھانا، قبائلیوں کے لیے جنگلاتی زمین کا حق۔

Related posts

مولانا عرفان اشاعتی نے صاحب خیر حضرات کے ذریعے 70سے زائد طلباء و طالبات تعلیمی مستقبل کو سنوارا ہے

www.samajnews.in

سعودی حکومت کے نمایاں خدمات کی ایک اہم کڑی، پوری دنیا سے ایک ہزار لوگوں کو عمرہ کی سعادت

www.samajnews.in

مظفر نگر اسکول سانحہ: قصوروار ٹیچر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: مولانا محمود مدنی

www.samajnews.in