32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

نیتو کپور کے گھر گونجی کلکاری، ماں بنی عالیہ بھٹ، رنبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اتوار کو اپنی پہلی اولاد، ایک صحت مند بچی کا اس دنیا میں استقبال کیا۔ آج صبح عالیہ کو اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ممبئی کے گرگام کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچتے دیکھا گیا۔ اس دوران عالیہ کی والدہ سونی رازدان اور عالیہ کی ساس نیتو کپور بھی بچے کی پیدائش سے قبل اسپتال پہنچ گئیں۔جون میں عالیہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رنبیر کی تصویر کے ساتھ اپنے حمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایڈماما کے نام سے زچگی کے لباس کی ایک لائن بھی لکھی۔ حال ہی میں عالیہ نے دوستوں اور کنبہ کے افراد کے ساتھ گود بھرائی کی رسم ادا کی تھی۔ عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو ایک محدود تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Related posts

مدرسہ مریم لتعلیم البنات (ارریہ بہار) میں عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر

www.samajnews.in

سعودی عرب اور مسئلہ فلسطین

www.samajnews.in

پارلیمنٹ میں دراندازی ہوئی تو بی جے پی ممبران بھاگ گئے

www.samajnews.in