Samaj News

حج پیکیج فیس ادائیگی کے بعد اہل خانہ شامل نہیں ہوسکتے : سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد عازمین حج اپنے بیوی بچوں کو شامل نہیں کرا سکتا، سسٹم میں اس کی گنجائش نہیں ہے ۔وزارت کے مطابق حج ویزا ہولڈر ہی حج پر جا سکتے ہیں، ان کے سوا کسی کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں، اندرون مملکت سے صرف اقامہ ہولڈرز ہی کو حج کا پرمٹ حاصل کرنے کا استحقاق ہے۔ ادھر سعودی وزارت حج وعمرہ نے اندرون مملکت سے حج بکنگ کی آخری تاریخ اور بکنگ کے حوالے سے معلومات کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے ۔اخبار 24کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال اندرون مملکت سے حج کے امیدوار وزارت کی ای ویب سائٹ اور نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرا سکتے ہیں، جس کا سلسلہ جاری ہے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ 25 جون 2023 تک حج کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے ، بکنگ کی کارروائی مکمل ہونے پر امیدوار کو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے فوری طور پر مطلع کر دیا جاتا ہے ۔وزارت نے اس سال 4حج پیکیج متعارف کرائے ہیں، جس کی شروعات 3984ریال سے ہو رہی ہے اور سب سے بڑا پیکیج11435 ریال کا ہے، حج پیکیج کی تمام رقم ایک ساتھ اور تین قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی ہے ۔

Related posts

براڑی گراؤنڈ میں عرس ٹرانزٹ کیمپ کا عمران حسین نے کیا افتتاح

www.samajnews.in

بہار: ساسارام میں تشدد پر پولس کا ایکشن، کرفیو نافذ، 80سے زائد گرفتار

www.samajnews.in

جیو 5جی لانچ

دسہرے پر کچھ اہم شہروں کو ملے گی سروس:

www.samajnews.in