Samaj News

موضع بھولنی میں علماء ربانیین کے دست مبارک سے ’’مسجد تقوی‘‘ کا سنگ بنیاد

سہارنپور،سماج نیوز سروس: (احمد رضا) تحصیل بہٹ کے موضع بھولنی میں قرب و جوار کے متعدد علماء کرام اور صلحاء عظام کے مبارک ہاتھوں سے ’’مسجد تقویٰ‘‘ کے نام سے ایک نئی ’’مسجد کاسنگ بنیاد‘‘ رکھا گیا ۔اس موقع پر ایک باوقار مجلس مولانا محمد طاہر قاسمی بانی وناظم مدرسہ احیاء العلوم پٹلوکر کی صدارت میں منعقد کی گئی روحانی مجلس میں نظامت کے فرائض مولانا عزیز اللہ ندوی نے انجام دیئے۔ اس پر نور مجلس کو خطاب کرتے ہوئےمولانا محمد طاہر قاسمی نے کہا کہ قرآن و حدیث میں مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لیے بڑے فضائل وارد ہیں۔ انہوں کہا کہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالی کی رضا کے لئے مسجد بناتا ہے اگرچہ چیل کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو تو اللہ تعالی اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔ مولانا محمد ہاشم قاسمی مہتمم جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کی اہمیت و افادیت پر مختصرا روشنی ڈالی اور مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ، اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور کے شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ صاحب، مولانامحمداشتیاق استاذ حدیث جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور،جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے مہتمم مولانا محمد جمشید علی قاسمی ،مدرسہ فیض رحمانی سنسار پور کے مہتمم مولانا مفتی سیدمحمد عزیر (نبیرہ ولی کامل حضرت اقدس مولانا مفتی سید مکرم حسین صاحب نور اللہ مرقدہ) کے اسماء گرامی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس با وقار مجلس میں قصبہ بہٹ سے حاجی رفیق احمد اوران کے برادر حاجی عبد القدير کے علاوہ قرب و جوار کے لوگوں اور علاقے کی اہم وسرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کے آ خیر میں اس پروگرام کے محرک وداعی صوفی وحکیم محمد مستقیم ،محمد اخلاق،محمد انعام اور دیگر تمام باشندگان بھولنی نے سبھی موجود علماءکرام اور مہمانان عظام کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور کے مہتمم مولانا محمد ہاشم کی رقت آمیز دعاء پر اس مجلس کا بڑے شاندار طریقہ پر اختتام ہوا۔

Related posts

ٹوئٹرکواپنے ایپ اسٹور سےنکالے گا ’ایپل‘، ایلن مسک کا دعویٰ

www.samajnews.in

سڑک پر پرندوں کی طرح اڑیں لڑکیاں

www.samajnews.in

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی میں سشماہی تعطیل شروع

www.samajnews.in