29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

سدھارتھ نگراوربستی میں سیلاب کا قہر

سدھارتھ نگر؍بستی،سماج نیوز: شمال مشرق میں کچھ دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ بات کریں اترپردیش کی تو یہاں گذشتہ کچھ دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے بستی اور سدھارتھ نگر اضلاع میں سیلاب کے پانی سے حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں۔راپتی ندی کے بڑھتی آبی سطح کی وجہ سے سدھارتھ نگر میں واقع اشوگوا مدرہوا باندھ ٹوٹ گیا ہے جس سے سینکڑوں گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم اطلاعات کے مطابق بوڑھی راپتی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے ۔ پانی کا لگاتار دباؤ بڑھنے سے اشوگوا ۔مدرہوا باندھ میں دراڑیں آنے سے پانی کا رساؤ ہونے لگا ہے ۔اس باندھ کے ٹوٹنے سے آس پاس کے سینکڑوں گاؤں پانی سے گھر گئے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے راحت رسانی کا کام جاری ہے کچھ لوگ اپنے گھروں کا سامان لے کر نقل مکان کررہے ہیں۔بھوانی گنج علاقے کے بیر پور کوہل، اہتمالی اور پکورا کا مین راستے سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ڈومریا گنج کے پوربے میں بھی پانچ گاؤں سیلاب سے گھر ے ہیں۔ اس سے سریرمجھاری، کوہلڈیہ، بنگائی نانکار، سرکرولی کے تقریبا 10ہزار آبادی سیلاب کے پانی بڑھنے سے خائف ہے ۔پڑوسی ضلع بستی میں بھی سیلاب کے پ انی سے دو درجن سے زیادہ گاؤں زیر آب ہیں۔ سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے ۔ اس کی معاون منورما ندی کی آبھی سطح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان 92.730میٹر سے اوپر 93.900پر بہہ رہی ہے ۔ انتظامیہ نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ ندی کی آبی سطح 94.01میٹر کو بھی پار کرجائے گی۔ سیلاب کے پانی سے پکڑی سنگرام، کھیمراج پور، کنہئی پور وسندل پور، چانپور، پڑاؤ،کلیان پور، مجھاکتا اول، سمیت دو درجن گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔گھگھوا پل کے راستے سریو ندی کا پانی ہائی وے پار کر کے دوسری جانب بسے گاؤں میں پہنچنے لگا ہے ۔ وکرم جوت دھوسوا ساحلی باندھ پر رساؤ کے حالات ہیں۔ باندھ کو بچانے کیلئے جے سی بی سے راحت رسانی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ بیراج سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے سریو ندی کی آبی سطح بدھ کو خطرے کے نشان سے 88سینٹی میٹر اوپر تھا۔سنگہا بدلی گاؤں کے نزدیک باندھ سے ہورہے رساو کو روکنے کیلئے سیلاب ڈویژن نے ٹھیکیداروں کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ بوری میں مٹی و مورنگ بھر بھر کر رساو والی جگہ کو بھرا جارہا ہے ۔

Related posts

بہار: ساسارام میں تشدد پر پولس کا ایکشن، کرفیو نافذ، 80سے زائد گرفتار

www.samajnews.in

بھارت-پاک نے رقم کی تاریخ، کیا 15 سال بعد پھر ہوگا سب سے بڑا مقابلہ؟

www.samajnews.in

الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے اعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کر مریض کی بچائی جان

www.samajnews.in