27.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

دہلی: AMPاور خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن کا جاب فیئر کامیابی سے ہمکنار

نئی دہلی: دہلی کے اوکھلا علاقے میں واقع ہوٹل ریور ویو میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز اور خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ جاب فیئر زبردست کامیاب رہا۔ اس جاب فیئر کے منتظم اور این جی او کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی نے قومی آواز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم پی 15 سال سے ملک بھر میں جاب فیئر منعقد کر رہی ہے، جس سے ملازمت کے متلاشیوں کو روزگار مل رہا ہے۔فاروق صدیقی نے کہا کہ ہم نے پچھلے ایک سال میں تین بڑے جاب فیئر جامعہ ہمدرد کے تعاون سے منعقد کیے ہیں جن میں ہزاروں بے روزگاروں کو نوکریاں ملی ہیں۔ فاروق صدیقی نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر نہ صرف بڑے پیمانے پر جاب فیئر بلکہ مقامی سطح پر بھی جہاں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں جا کر روزگار مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاروق صدیقی نے کہا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے بہت سے بے روزگار نوجوان دور دراز کی کمپنیوں اور جاب فیئر میں شرکت نہیں کر پا رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹیم نے آج دہلی کے علاقے اوکھلا میں جاب فیئر کا انعقاد کیا۔ اس جاب فیئر میں بے روزگاروں کی بڑی تعداد نوکری حاصل کرنے یا فائنل راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، صرف ایک کمپنی نے 70 سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا۔ اس طرح دوسری کمپنیاں بھی اس جاب ڈرائیو سے خوش نظر آئیں اور توقع سے زیادہ امیدواروں کا انتخاب کیا۔

اس جاب فیئر میں اے ایم پی کے قومی صدر عامر ادریسی، ایم ایس جی کے سی ای او محمد شاہنواز، جامعہ ہمدرد پروفیسر خورشید انصاری، التمش محمد، وسیم احمد کا خصوصی تعاون رہا اور آخر تک یہ لوگ موجود رہے۔ فاروق صدیقی نے بتایا کہ اس جاب فیئر کو کامیاب بنانے میں این جی او کنیکٹ کی مقامی این جی اوز کا خصوصی تعاون رہا، جن میں محمود انور الانوار ٹرسٹ، نشاط ہاشمی بلیسنگ، نعیم بھائی ڈیوا، آصف منصوری فیڈ دی نیڈی 50، ڈاکٹر اقصٰی شیخ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن، فیض الٰہی خدمت، حیدر علی ناز فاؤنڈیشن، انور خورشید نئی زندگی ٹرسٹ، قاسم رضا اوکھلا کمیونٹی فورم، ثنا خان، راحت ویلفیئر فاؤنڈیشن، رضا پارٹنر فیملی، قاسم عثمانی، تسنیم ظفر، یونائیٹڈ فار ہیومینٹی، سلمان صدیقی، شہباز احمد، محمد زاہد، محمد کاظم نے خصوصی تعاون کیا۔فاروق صدیقی نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کا آئندہ ماہ دوبارہ انعقاد کیا جائے گا اور آنے والے وقت میں دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں جاب ڈرائیوز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related posts

بھارت جوڑو یاترا

پیغام محبت اور پیغام نفرت کا تصادم...ظفر آغا:

www.samajnews.in

اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی پری- ویڈنگ سیرومنی میں پہنچی دنیا بھر کی مشہور ہستیاں

www.samajnews.in

وراٹ کوہلی نے ٹی-20کرکٹ کو کہا الوداع!

www.samajnews.in