نئی دہلی، سماج نیوز: پاکستان کے بدزبان وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دیا ہوا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی غیر مہذب تبصرہ کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کو لتاڑ لگائی ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تبصرے پاکستان کی نچلی سطح کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ہندوستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میک ان پاکستان ٹیررزم کو بند ہونا ہوگا ۔ اس سلسلہ میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں آفیشیل ترجمان ارندم باگچی نے کہا یہ تبصرے پاکستان کیلئے بھی ایک نئی نچلی سطح کے ہیں ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ واضح طور پر 1971 میں اس دن کو بھول گئے جو پاکستان حکمرانوں کی طرف سے بنگالیوں اور ہندوؤں کے خلاف کئے گئے قتل عام کا صاف نتیجہ تھا ۔ بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے اپنی اقلیتوں کے ساتھ رویہ میں بہت زیادہ بدلاو نہیں کیا ہے ۔ اس میں یقینی طور سے ہندوستان پر الزام لگانے کاپاکستان کو کوئی بھی حق نہیں ہے۔وزارت خارجہ نے دہشت گردی کو لے کر پاکستان کو مزید پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسامہ بن لادن کو شہید کے طور پر عزت دیتا ہے، اور لکھوی، حافظ سعید، مسعود اظہر، ساجد میر اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ کوئی دوسرا ملک اقوام متحدہ کے نامزد کردہ 126 دہشت گردوں اور اقوام متحدہ کے ذریعہ نامزد 27 دہشت گرد تنظیموں کا اپنے یہاں ہونے کا دعوی نہیں کرسکتا ہے! ۔
سوشل میڈیا پر دونوں ممالک میں اس بارے میں گرما گرم بحث جاری ہے اور صارفین اپنے اپنے اندازمیں اس بارے میں ردِ عمل دے رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے انڈیا کے وزیرِ اعظم کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے اور ان کے انڈیا کے وزیرِ خارجہ کے بیان پر دیے گئے ردِ عمل کے بارے میں گذشتہ روز سے پاکستان اور انڈیا دونوں میں خوب بات چیت ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پر پاکستان میں پذیرائی اور انڈیا میں مذمت کا سبب بنا ہوا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی مذموم اور شرمناک ہے اور آج کے دن انڈیا کے ہاتھوں شکست کے پاکستان کے درد کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔‘ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کو لے کر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
بی جے پی کہا ہے کہ پاکستان کےو زیر خارجہ کا بیان ’بے حد شرمناک اور توہین آمیز‘ ہے۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی نے اس مدعے پر آج ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو بی جےپی کارکنوں نے دارالحکومت دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بی جے پی نے احتجاجی مظاہرے کو لے کر بتایا کہ ملک کی سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پارٹی نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں الگ الگ مقامات پر بی جے پی کارکن پاکستان اور پاکستانی وزیر خارجہ کا پتلا نذر آتش کریں گے۔ ساتھ ہی پاکستانی وزیرخارجہ کے شرمناک بیان کی شدید مذمت بھی کی جائے گی۔