Samaj News

اندھیرے میں ڈوبا پاکستان، اسلام آباد سے کراچی تک بجلی گُل

اسلام آباد: معاشی بحران کا شکار پاکستان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کا یہ پڑوسی ملک اب اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایک حصہ پیر کی صبح سے ہی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گڈو کے درمیان ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنوں میں آئی خرابی کے باعث پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی گل ہو گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ آج صبح 7 بجکر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی ڈاون ہو گئی جس کے سبب بجلی کا بڑے پیمانے پر بحران پیدا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ، لاہور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقے بجلی کے جانے سے متاثر ہیں۔ ان شہروں میں بجلی بحال ہونے میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس وقت کراچی کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔وزارت کے مطابق سسٹم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی جنگی پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اور گزشتہ ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے گرڈ کو محدود تعداد میں بحال کر دیا گیا ہے۔مسٹر دستگیر نے کہا’آج صبح ساڑھے سات بجے جب سسٹم ایک ایک کرکے آن کیے گئے تو ملک کے جنوبی حصے میں جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئنسی میں تبدیلی کی اطلاع ملی۔ وولٹیج میں اتار چڑھاؤ آیا اور سسٹم ایک ایک کر کے بند ہو گئے ۔ یہ کوئی بڑا بحران نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے تربیلا اور ورسک میں کچھ گریڈ اسٹیشنوں کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا’پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پی ای ایس سی او) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئی ای ایس سی او) کے کچھ گریڈپہلے ہی بحال کر دیئے گئی ہیں‘۔ اس دوران کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی نہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔آ ئی ای ایس سی او کے ترجمان نے بتایا کہ اس کے 117گریڈ اسٹیشن میں بجلی نہیں ہے۔ دریں اثناپی ای ایس سی او نے اپنے سپلائی کرنے والے علاقوں میں بھی بجلی نہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے اندر یہ دوسرا موقع ہے کہ ملک میں بجلی نہیں ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، کیٹہ، ملتان اور فیصل آباد میں بجلی چلی گئی تھی۔

Related posts

بھارتی مسلمانوں کیلئےمکہ ومدینہ کے سفر کو مزید آسان بنایا جائیگا:سعودی وزیر

www.samajnews.in

’بھارت جوڑو یاترا‘ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے: کانگریس

www.samajnews.in

تین غریب لڑکیوں سے ملنے کے بعد ٹی شرٹ پہننے کا لیا فیصلہ

www.samajnews.in