Samaj News

اعظم خان کو سیشن کورٹ سے بھی جھٹکا، اسٹے دینے سے کیا انکار

رامپور، سماج نیوز: سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اعظم خان کی اسمبلی رکنیت بچنے کی اب کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ رامپور سیشن کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے فیصلے پر اسٹے لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ یعنی رامپور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ اب انتخابی کمیشن جلد ہی اس سیٹ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جمعرات کو رامپور کے سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کو سیشن کورٹ کے فیصلے کا انتظار تھا۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے فیصلہ پر اسٹے لگانے سے سیشن کورٹ کے انکار کے بعد رامپور ضمنی انتخاب کا راستہ بھی صاف ہو گیا۔ اس سیٹ پر 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے۔واضح رہے کہ رامپور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے گزشتہ 27 اکتوبر کو نفرت انگیز تقریر معاملے میں اعظم خان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انھیں تین سال کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی۔ حالانکہ عدالت نے انھیں فوراً ضمانت دیتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں چیلنج پیش کرنے کا وقت دیا تھا۔سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو رامپور عدالت سے اعظم خان کی مذکورہ عرضی پر فوراً سماعت کر اس کا نمٹارا کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی اس نے اعظم خان کی رکنیت ختم کرنے کے عمل میں تیزی کو لے کر اتر پردیش اسمبلی کی تنقید بھی کی تھی۔

Related posts

وہی قومیں زندہ رہنے کا حق رکھتی ہیں جو اپنی نسل کی حفاظت کرتی ہیں:ڈاکٹر عبدالقدیر

www.samajnews.in

ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا تر قیاتی کام جاری

www.samajnews.in

جنید اور ناصر کو کار میں زندہ جلانے کا معاملہ: پولس نے اغوا کیس میں مزید 8 افراد کو کیا نامزد

www.samajnews.in