27.8 C
Delhi
مارچ 27, 2025
Samaj News

’’دی وائر‘‘ کے ایڈیٹروں پر دبش،تمام صحافی تنظیموں کا اظہار تشویش

نئی دہلی: صحافیوں کئی انجمنوں نے منگل کے روز آن لائن نیوز پورٹل دی وائر کے ایڈیٹرز کے خلاف پیر کو دہلی پولس کی چھاپہ ماری پر تشویش کا اظہار کیا۔ دہلی پولس نے یہ کارروائی بی جے پی کے ترجمان امیت مالویہ کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی ہے جس میں دھوکہ دہی، جعلسازی، ہتک عزت، مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مالویہ نے دی وائر کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کچھ دن پہلے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ دی وائر کی ٹیک کمپنی میٹا سے متعلق اس رپورٹ پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور ویب سائٹ کی جانب سے اس رپورٹ کے ہٹا دیا گیا ہے۔پریس کلب آف انڈیا، دہلی یونین آف جرنلسٹس، پریس ایسوسی ایشن، ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن، انڈین جرنلسٹس یونین، ڈیجی پب نیوز انڈیا فاؤنڈیشن اور کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد کے ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے گئے ہیں اور اس کارروائی میں مناسب عمل کی پیروی بھی نہیں کی گئی۔

تنظیموں نے کہا کہ ایف آئی آر کا تعلق دی وائر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے ہے، جسے ‘سوشل میڈیا ثالث کے ذریعے ہٹا دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ’’یہ شکایات دی وائر کی جانب سے اپنی رپورٹس واپس لینے اور اپنے قارئین کے لئے معافی نامہ جاری کرنے کے بعد درج کی گئیں۔ اس میں وعدہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تکنیکی شواہد پر مشتمل ادارتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے گا‘‘۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’یہ حیرت کی بات ہے کہ نیوز پورٹل کی جانب سے ادارتی غلطیوں کے لیے ایک تفصیلی تردید بیان جاری کرنے اور اسے پبلک ڈومین میں ڈالنے کے بعد بھی دہلی پولس نے بی جے پی لیڈر کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی اور غیر معمولی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔‘‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے ’’پریس کلب آف انڈیا کا خیال ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ رپورٹنگ کرے اور اسے ہر وقت رپورٹنگ کے لیے ذمہ دار ہونا چاہیے۔‘‘ خیال رہے کہ ایک روز قبل چھاپے کے دوران پولس نے سدھارتھ وردراجن اور ایم کے وینو کے گھروں سے فون اور لیپ ٹاپ جیسے آلات بند کر دئے گئے تھے۔ پولس نے کہا ہے کہ وہ ان آلات کو چیک کریں گے اور شواہد اکٹھے کریں گے۔

Related posts

بیدر شہر کی 130مساجد میں ’’آؤ!نماز پڑھیں‘‘ کے ضمن میں پوسٹر کا اجراء

www.samajnews.in

مسلمانوں کیخلاف پرگیہ نے اُگلا زہر، کہا ’ہندو لوگ اپنے پاس رکھیں ہتھیار‘

www.samajnews.in

صفہ ماڈل اسکول ششہنیاں کے زیر اہتمام پہلا دعوتی وتاریخی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in