23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

مولانا حامد ندوی کے والد محترم کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

محمد طارق انور ندوی

مظفرپور، سماج نیوز: معہدالشیخ أبی الحسن علی الاسلامی مظفرپور کے بانی و مدرسہ اسلامیہ احسانیہ سمرا گوپال گنج کے پرنسپل مولانا محمد حامد ندوی صاحب کے والد محترم الحاج حافظ محمد سالم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو موتی پور میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا،حافظ رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش 1924ءکو صوبہ بہار کے ضلع مظفرپور میں واقع موتی پور قصبہ جہانگیرپور میں ہوا،تقریباً صدسالہ زندگی کو مکمل کرنے ہی والے تھےکہ آپ کی رحلت سے بڑا قلق ہوا۔ مرحوم نہایت ہی سنجیدہ مزاج،مخلص،حق پرست،خداترس،عابدوزاہد،بلنداخلاق،فاتح قلوب،عظیم القدر،حافظ باکمال،ایک خاموش طبع انسان تھےایک اچھی دینداری اور پرہیزگاری کی زندگی گزاری جو دین وشریعت کی خدمت میں پوری امانت ودیانت کےساتھ سامنے آئی تقریبا 1950ء سے موتی پور جامع مسجد کے امام وخطیب کے اعلی درجے پر فائز تھے اور اسی وقت سے ایک باکمال استادکےطور پر تعلیم و تربیت کا کام بحسن وخوبی انجام دیتے رہے اوراخیر عمر تک تراویح میں قرآن مجید سناتے رہیں،ان کی رحلت نے ایک ایسا خلاء چھوڑاہے جس کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے ورثاء میں بہت سارے علماء وحفاظ کرام کو چھوڑا ہے جو پورے انہماک کے ساتھ دینی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔واضح ہو کہ حافظ محمد سالم صاحب نےبروز جمعہ داعی اجل کو لبیک کہا۔دارفانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کر گئے اور ان کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی گئی جنازے کے وقت سیکڑوں لوگوں کو مفتی محفوظ الرحمن صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں دنیا وآخرت کی بھلائیوں سے آگاہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ عقلمند و دانا شخص وہ ہے جو موت سے پہلے موت کی تیاری کرلے۔مرحوم کی نماز جنازہ مولانا محمد حامد ندوی نے پڑھائی اور تمام حاضرین سے دعاء مغفرت کی درخواست کی اوران کو پرنم آنکھوں سے سپرد کیا گیا نماز جنازہ میں مدرسہ احسانیہ سمرا گوپال گنج کے انتظامیہ،اساتذہ و طلباء اور معہدالشیخ أبی الحسن علی الاسلامی مٹھن پورہ مظفرپور کے طلباء و اساتذہ اور مدرسہ سراج العلوم سیوان کے پرنسپل ومحبین حضرات میں مولانا عبیداللہ صدیقی ندوی و شمس الحق صاحب سیوان سے تشریف لائے،مولاناسعیدالرحمن صاحب،مولانا نوشادمظاہری،مولاناواجدالعقبیٰ ندوی،مولانا علی رضاوفیاض ندوی،قاری داؤدصاحب ندوی مفتی ظفر امام ندوی،محمدطارق انور ندوی ودیگرعلماء کرام شریک ہوئے۔ (معہد الشیخ أبی الحسن علی الاسلامی، مٹھن پورہ مظفرپور(شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)

Related posts

چاندپر لہرایا ترنگا، ہندوستان نے رقم کی تاریخ، جشن میں ڈوبا ملک

www.samajnews.in

نئی پارلیمنٹ میں مودی کے ممبر پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے ملک کو شرمسار کیا: طارق صدیقی

www.samajnews.in

نیپال میں طیارہ حادثہ، 68افراد کی موت

www.samajnews.in