29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

رویش کمار نے NDTV سے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، سماج نیوز: معروف ٹی وی اینکر اور صحافی رویش کمار نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی گروپ کی چیئرپرسن سوپرنا سنگھ کی جانب سے وہاں کے ملازمین کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا گیا ’’رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کا استعفیٰ فور طور پر قبول کرنے کی گزارش کو منظور کر لیا ہے‘‘۔ رویش کمار نے پرنئے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا رائے کے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ یہ کمپنی این ڈی ٹی کی پروموٹر گروپ وہیکل ہے۔ رویش کمار اپنے پروگرام ’رویش کی رپورٹ‘ سے مشہور ہوئے اور بعد میں ’پرائم ٹائم‘ کے ذریعے این ڈی ٹی وی انڈیا کے اہم چہرہ بنے رہے۔ انہیں ریمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ حکومت پر تنقید کرنے کے سبب اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی لمیٹڈ نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسے پروموٹر گروپ یونٹ اور آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ پرنئے رائے اور رادھیکا رائے نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے یہ کل سے نافذ ہو گیا اور این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ اور سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری اثر سے ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ ایکویٹی پیر کو منتقل کی گئی ہے۔ ان حصص کی منتقلی کے ساتھ اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ ملے گا۔ اس کے ساتھ اڈانی گروپ بھی 5 دسمبر کو اضافی 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش کر رہا ہے۔وہیں این ڈی ٹی وی کے مالک اور بانی پرنئے رائے اور رادھیکا رائے نے منگل کو آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ (آر آر پی آر ایچ) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریگولیٹر کو بھیجی گئی فائلنگ میں این ڈی ٹی وی نے کہا کہ سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پگلیا اور سینتھل سینائیہ چینگل وارائن کو فوری اثر سے RRPRH کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اڈانی گروپ نے نیوز میڈیا کمپنی نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کے پروموٹر گروپ کی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 99.5فیصد شیئر حاصل کر لیا ہے۔ دراصل، اڈانی گروپ نے اگست کے مہینے میں وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کیا تھا، جس نے 2009 اور 2010 میں NDTV کے بزنس پروموٹر، ​​RRPR ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کو 403.85کروڑ روپے اُدھار دئیے تھے۔ اس کے عوض، قرض دہندہ سے کسی بھی وقت این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد شیئرس لینے کا پروویژن رکھا گیا تھا۔ اب اڈانی گروپ نے کمپنی میں اضافی 26 فیصد شیئرس خریدنے کی کھلی پیشکش کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے اڈانی گروپ کی جانب سے حصولیابی کے اوپن آفر کے درمیان بانی پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ سودیپت بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سینتھیل سینئیا چینگل وارائن نئے ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ پروموٹر آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ نے دونوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ پرنئے و رادھیکا نے ایک دن پہلے ہی اپنی حصہ دار میں سے 99.5فیصدی شیئر اڈانی کی کمپنی وشواپردھان کمرشیل پرائیوٹ لیمیٹیڈ کو ٹرانسفر کیے تھے۔

Related posts

امریکہ میں طوفان ’ایان‘ کا قہر

فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں زبردست تباہی، 80 لوگوں کی موت:

www.samajnews.in

راجستھان میں 68 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

www.samajnews.in

اڈانی معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر انسانی زنجیر بنا کر احتجاج

www.samajnews.in