18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

کوہلی کے بیڈ روم کی ویڈیو لیک، انوشکا اور وراٹ نے جتائی ناراضگی

سڈنی: ٹیم انڈیا اس وقت آسٹریلیا میں جاری ٹی-20 عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ اتوار کے روز پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ تھا جس میں ہندوستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی لیکن اس دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے وراٹ کوہلی کافی ناراض ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ دراصل ہوٹل کے عملے نے بغیر اجازت وراٹ کے کمرے میں داخل ہو کر ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

اسٹار کھلاڑی کوہلی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا’’میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب اور پرجوش رہتے ہیں۔ اور ہمیشہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن یہاں اس ویڈیو نے مجھے اپنی پرائیویسی کے کے حوالہ سے حیران و ششدر کر دیا ہے۔ میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں محفوظ نہیں ہوں۔ اگر یہاں بھی میرے لئے کوئی ذاتی جگہ نہیں ہے تو پھر میں کہاں جاؤں؟ میں اس چیز سے بالکل خوش نہیں ہوں۔ براہ کرم لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ہر وقت تفریح ​​کا ذریعہ نہ سمجھیں‘‘۔

Related posts

عمرہ کیلئے امسال 20لاکھ سے زائد لوگ پہنچے سعودی عرب

www.samajnews.in

نکاح آسان کرو، تاکہ زنا سے بچ سکیں: قاری شمیم احمد

www.samajnews.in

افسوس صد افسوس: جاپان میں مسلمان لاشوں کو دفن نہیں کرتے بلکہ جلاتے ہیں: مولانا مشہود خاں نیپالی

www.samajnews.in