21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

آہ! فلسطین

کی ہے وہ شیطانی دہشت گرد اِسرائیل نے
باعثِ تشویش ہیں حالات فلسطین کے
ظُلم و اِستحصال و قتل و خوں کے منظر ہر طرف
موت رقصاں ہے غزہ کی سرزمیں پر ہر طرف
روشنی مغلوب اور غالب اندھیرے ہیں یہاں
ہر طرف اِنسانیت کے اُجڑے ڈیرے ہیں یہاں
لگتا ہے کہ سارا فلسطین مقتل ہو گیا
زعم میں اپنے یہ اِسرائیل پاگل ہو گیا
روز و شب اِنسانیت کا ہوتا قتلِ عام ہے
سِلسِلہ حیوانیت کا جاری صُبح وشام ہے
گودیں سُونی ہو گئیں ماؤں کی فلسطین میں
گُونجتی ہیں آہیں بیواؤں کی فلسطین میں
ذہن و دِل کو یہ جنازے بچّوں کے تڑپا گئے
آہ ! یہ ننّھے چراغ آندھی کی زد میں آگئے
ڈبلیو ایچ او، یُو این او نے بھی ہے اوڑھی خامشی
دال میں کالا کے مترادِف ہے ایسی خامشی
پیرہن سُکھ شانتی کے ہو رہے ہیں تار تار
گُونگے بہرے ہو گئے امن واماں کے ٹھیکیدار
ذہن و دِل ماؤف رہتے ہیں غزہ کے ذِکر سے
خون کے آنسو ہیں جاری چشمِ غور و فِکر سے
جو سُنی ہے بات وہ تو سچّی ہے جھوٹی نہیں
اے خدا ! آواز تیری لاٹھی میں ہوتی نہیں
کُفر ہے مایوسی اے اللہ ! تیری ذات سے
ذہن و دِل کو چَین سا آجاتا ہے اِس بات سے
روک لے ظُلم و سِتم کی آندھیوں کو اے خُدا
نیست اور نابود کر دے وحشیوں کو اے خُدا
آندھی یہ ظُلم و سِتم کی گر نہیں رُک پائے گی
اے خُدا ! دُنیا یہ تیری کیا سے کیا ہو جائے گی
حملہ آور ہو رہے اِسرائیلی یہ گُھن بہت
ختم کرنے کے لیے اِن کو ہے تیرا کُن بہت
بھیج کر پھر سے ابابیلوں کا لشکر اے خُدا
اپنے اِن مظلُوم بندوں کی مدد کر اے خُدا
نیاز جَیراجپُوری
67, Jalandhari , Azamgarh – 276001 ( U.P.) India
Mobile: +91 9935751213 / 9452505605
Email: njairajpuri@gmail.com

Related posts

زلزلے بھی قیامت کی نشانیاں ہیں: فضیلہ الشیخ عبدالرحمٰن ریانی نوری

www.samajnews.in

مجھے بی جے پی کے کچھ مضبوط رہنماؤں نے شکست دی: ایشور سنگھ ٹھاکر

www.samajnews.in

آہ! مولوی عبد الحق محمدی بن سرور محمدی رحمہم اللہ

(از: شیخ اسماعیل افضل ،فتح دروازہ والا):

www.samajnews.in