29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ہمیشہ سرخیوں میں رہیں ثانیہ مرزا

نئی دہلی: ثانیہ مرزا کی سالگرہ: ہندوستان کی پہلی گرینڈ سلیم جیتنے والی خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے منگل کے روز اپنی 36 ویں سالگرہ منا ئی۔ ثانیہ ہندوستان کی بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ہندوستان کے لیے کئی تمغے اور ٹرافی جیتی ہیں۔ تاہم ان کی زندگی بھی تنازعات سے بھری رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اب ایک بار پھر ثانیہ مرزا کی زندگی میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اس بار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی 12 سالہ شادی ٹوٹنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی سالگرہ: ہندوستان کی پہلی گرینڈ سلیم جیتنے والی خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ثانیہ ہندوستان کی بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ہندوستان کے لیے کئی تمغے اور ٹرافی جیتی ہیں۔ تاہم ان کی زندگی بھی تنازعات سے بھری رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اب ایک بار پھر ثانیہ مرزا کی زندگی میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اس بار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی 12 سالہ شادی ٹوٹنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا 15 نومبر 1986 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن حیدرآباد میں گزارا اور وہیں سے ٹینس میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ثانیہ کے لیے ان کی سالگرہ بہت خاص ہے کیونکہ اس دن ان کی والدہ کی سالگرہ بھی آتی ہے۔ اس وجہ سے یہ دن ان کے لیے دوہری خوشی کا دن رہتا ہے لیکن بین الاقوامی ٹینس میں آنے کے بعد سے ثانیہ کو کئی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


ثانیہ مرزا نے 14 سال کی عمر میں اپنے ٹینس کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنا آغاز سال 1999 میں کیا اور اگلے ہی سال انہوں نے پاکستان میں کھیلی جانے والی انٹیل جونیئر چمپئن شپ G-5 میچ میں سنگلز اور ڈبلز کے میچز جیتے۔ سال 2003 ثانیہ کے اس سفر میں سب سے دلچسپ موڑ لے کر آیا، جس میں ثانیہ نے ومبلڈن میں ڈبلز کے دوران کامیابی حاصل کی۔ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2009 کے مکسڈ ڈبلز میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی، جہاں وہ بھارتی لیجنڈ مہیش بھوپتی کے ساتھ شراکت میں کورٹ میں داخل ہوئیں۔ اس جوڑی نے عمدہ کارکردگی دکھا کر آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ڈبلز کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے کیرئیر میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔ دراصل ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار بلے باز شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ تب سے وہ ناقدین کے نشانے پر آگئی تھیں۔ جس کی وجہ سے انہیں اکثر سوشل میڈیا پر بھی ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ وہیں اب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شعیب نے اپنی اہلیہ ثانیہ کو دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی طلاق ہو رہی ہے۔ تاہم جوڑے نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ثانیہ مرزا ہندوستان کی اب تک کی سب سے زیادہ رینک والی خاتون کھلاڑی ہیں، جو 2007 کے وسط میں عالمی نمبر 27 تک پہنچی تھیں۔ 

Related posts

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کا پلڑا بھاری

www.samajnews.in

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرانتخابات:ایگزیکٹیو عہدہ کیلئے محمد شہزاد بہتر اُمیدوار

www.samajnews.in

مسلمان مرد اپنی پہلی بیوی کو ساتھ رہنے کیلئے مجبور نہیں کر سکتا: الٰہ آباد ہائی کورٹ

www.samajnews.in