نئی دہلی، سماج نیوز: سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ اور معروف افسانہ نگار مصنف، ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کوان کی مختصر کہانیوں کے مجموعہ ’مانسون اسٹور‘ کے اعتراف میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے ’حامد سعید خان ایوارڈ‘ سے سرفراز کیاہے ۔ ایک ہزار روپے کی رقم والے اس ایوارڈ کو ان ترقی پسند خواتین کی کاوشوں اور غیر معمولی کارناموں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جنہوں نے بندشوں کو توڑکر اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر روحی کو یہ ایوارڈ ملنے پر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر رخشندہ نے کہاکہ ایوارڈ دینے والی مدھیہ پردیش اردو اور اس کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے مجھے بے حد مسرت کا اظہار ہورہا ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر روحی کی کئی ادبی تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں جنہیں اردو اور ہندی کے چاہنے والوں نے دل سے لگایا ہے۔