بیدر،سماج نیوز:ملک کے معروف و ممتاز علماء کرام و دانشور حضرات کی تائید و ستائش کے ساتھ شاہین ادارہ جات بیدر نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ،علماء ؍حافظہ و عالمہ اور تعلیم منقطع کرنے والے یتیم بچوں کو عصری تعلیم سے جوڑنے کے منصوبہ کے تحت ’’مدرسہ پلس‘‘ پروگرام شروع کیا ہے۔ملک بھر سے تقریبا پانچ ہزار حفاظ و علماء کرام کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا ہدف ہے۔18؍مئی تک ملک کے مُختلف مراکز پر داخلہ جاری ہیں ۔اور باضابطہ 20؍مئی 2023 سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔مساجد ،مدارس ،تنظیموں ،جماعتوں کے ذمہ دار اور سماجی خدمات گار سے گزارش ہے کہ خواہش مندحفاظ وعلماء کا انتخاب کرکے ان کی رہنمائی کرتے ہوئے راست ہمارے ذیل کے زونل کوآرڈینیٹرس بیدر:9590555851، بنگلور:9066110665/7795240197، پٹنہ:9870963250/9343431348، دہلی:9740460029 9911068144/، لکھنؤ:8050020345/7090713308 سے رابطہ کرکے مراکز پر روانہ کرسکتے ہیں۔مزیدتفصیلات و داخلہ کے اندراج کیلئے رابطہ فرمائیں ۔ویب سائیٹ:www.madarasaplus.orgٹول فری نمبر:18001216235، وہاٹس اپ کیلئے: 9739208857،اساتذہ کرام کا تقرر جاری ہے درخواست ذیل کے ای میل career@shaheengroup.org پرروانہ کیجئے۔تمام قارئین سے گذارش ہے کہ اس پروگرام کی اطلاع مدارس کے ذمہ داران ‘ تنظیموں ‘ خطیب و ائمہ مساجد، علماء، حفاظ و علماء تک پہنچا تے ہوئے اس با مقصد منصوبہ میں تعاون فرمائیں۔