11.1 C
Delhi
جنوری 20, 2025
Samaj News

ملائم کو مسلمان کبھی نہیں بھول سکتے: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

نئی دہلی، سماج نیوز: ملک کے بڑے سماجوادی لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی خبر سے جہاں ملک بھر کے عوام دکھی ہیں وہیں علمائے کرام بھی ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور عیش باغ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ریاست کو تعمیر و ترقی کی طرف لے کر گئے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں جاسکتا۔ مولانا نے کہا کہ ملک کے وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ علمائے کرام کا احترام کیا ہے، اس لیے ملک ان جیسے بڑے سوشلسٹ لیڈر کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

Related posts

کرکٹ کی دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک محمد کیف

www.samajnews.in

آئی آئی ٹی دہلی کو ملے گی ایک نئی عمارت:اروند کجریوال

www.samajnews.in

روزانہ 2 سے 3 پاپے چائے کیساتھ کھا رہے ہیں تو فوراً کردیں بند، نہیں تو…

www.samajnews.in