32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

بہار:23خواتین کی جانوروں کی طرح کی گئی نس بندی

پٹنہ: بہار واقع کھگڑیا کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بارے میں جان کر کسی کا بھی دل دہل جائے۔ معاملہ محکمہ صحت کی ایک بڑی لاپروائی کا ہے جس میں 23 خواتین کی نس بندی کی گئی اور اس دوران نہ انہیں بیہوش کیا گیا اور نہ ہی درد کی دوا دی گئی۔ خواتین چیختی اور چلاتی رہیں لیکن ڈاکٹروں کو رحم نہیں آیا، انہوں نے جانوروں کی طرح نس بندی کا آپریشن انجام دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 خواتین کا تو آپریشن ڈاکٹروں نے کر دیا، لیکن ان خواتین کو چیختے ہوئے دیکھ کر 7 خواتین نے نس بندی کرانے سے انکار کر دیا۔ ان 7 خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا اور کسی طرح ڈاکٹروں سے چھٹکارا پا کر اپنی جان بچائی۔ دراصل کھگڑیا کے الولی ہیلتھ سنٹر میں نس بندی کے دوران طبی اہلکاروں کی یہ لاپروائی سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے طبی پیمانوں کو پوری طرح طاق پر رکھ دیا اور نس بندی کے لیے جانوروں جیسا سلوک خواتین کے ساتھ اختیار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ الولی ہیلتھ سنٹر پر نس بندی کے لیے 30 خواتین پہنچی تھیں۔ ان کا بغیر بیہوشی یا درد کم کرنے والا انجکشن لگائے آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ معاملہ تب ظاہر ہوا جب چیختی خواتین کو دیکھ کر نس بندی کرانے پہنچی کچھ دیگر خواتین نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔خواتین کا الزام ہے کہ نس بندی کے دوران ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور ہوش میں ہی انہیں چیرا لگا دیا گیا۔ اس طرح آپریشن کیے جانے سے انہیں ناقابل برداشت درد ہونے لگا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس این جی او کی طرف سے ان کی نس بندی کی جا رہی تھی، انہوں نے تقریباً 23 خواتین کا آپریشن اسی طرح کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ’مشن 60 ڈیز‘ کے تحت محکمہ صحت کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی کوشش شروع کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود بہار میں ایسے ایسے معاملے دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ لوگوں کی روح کانپ جاتی ہے۔

کھگڑیا کے الولی ہیلتھ سینٹر میں طبی اہلکاروں کی بڑی لاپروائی، وہ چیختی رہیں لیکن ڈاکٹروں کو نہیں آیا رحم

بہرحال، نس بندی کرانے پہنچی کماری پرتیما نامی خاتون کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے نس بندی کی جا رہی تھی، اس کی انہوں نے مخالفت کی لیکن آپریشن کرنے والوں نے کہا کہ ایسے ہی ہوتا ہے۔ پرتیما کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ درد تھوڑا ہوگا، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ایسا کہہ کر ڈاکٹر نے بغیر کوئی دوا دیئے ہی چیرا لگا دیا۔ پرتیما بتاتی ہیں کہ انہیں نس میں کھنچاؤ جیسا درد ہونے لگا اور جب انہوں نے اس کی مخالفت کی تو انہیں درد میں تڑپتا چھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ درد سے چیختی اور چلاتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی۔الولی میں موجود نس بندی کرانے والی خواتین کی بات پر یقین کیا جائے تو وہ آپریشن کے وقت درد سے بے حد پریشان ہوتی تھیں، لیکن ان کی سننے والا کوئی نہیں تھا۔ خواتین کا الزام ہے کہ جس وقت آپریشن کیا جا رہا تھا وہاں ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھے۔ انہیں جبراً آپریشن تھیٹر میں لے جا کر آپریٹ کر دیا گیا۔ نس بندی کے دوران بیہوشی کا انجکشن دیا جاتا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں اس پورے معاملے پر سول سرجن امرکانتھ جھا کا کہنا ہے کہ ’’اس معاملے کی جانچ کر قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایسا کیوں ہوا؟ اس میں کون سے ملازمین اور طبی اہلکار شامل تھے، اس کا پتہ لگایا جائے گا اور جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Related posts

اگروال سیوا سنگٹھن، دہلی پردیش کے زیراہتمام شرنگار دیپ و تسو 2023 کا انعقاد

www.samajnews.in

ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن ہمارا اگلا ہدف: سنیتا تاپسندریہ

www.samajnews.in

جموں و کشمیر ہمارا تھا اور رہے گا، پاکستان کو دوٹوک جواب

www.samajnews.in