نئی دہلی، سماج نیوز: مطیع الرحمٰن عزیز نوجوان صحافی پیغام مادر وطن اخبار کے پروپرائٹر اور ایڈیٹر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آبائی وطن اتر پردیش کے موضع ٹکریا ، پوسٹ کسمہی وایا ڈومریا گنج ضلع سدھارتھ نگر کے باشندہ جو تلاش معاش کے لئے دہلی کے شاہین باغ میں مقیم ہیں، ان کے صاحب زادے عمیر احمد پچھلے جمعرات سے لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش میں پورے گاؤں بھر کے افراد دن رات گلی گلی کوچہ کوچہ پھر رہے ہیں، لیکن ابھی تک عمیر احمد کی فراہمی نہیں ہو سکی ہے۔ اہل خاندان اور گھریلو افراد دن رات تلاش میں منہمک ہیں۔تمام میڈیا برادری اور ان کے ذریعہ غیور عوام سے یہ مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ عمیر احمد ابن انتظار احمد کو تلاش میں ہماری مدد کریں۔ اور جہاں بھی ان کی شبیہ کا نوجوان جو کہ 17سال کی عمر کاہے ، گورا رنگ اور لمبا قد ہے، نظر آئے یا کوئی معلومات فراہم ہو تو فون نمبر 9911853902یا 9899318722ر فوری اطلاع دیں۔ بچہ جمعرات کی شام گھر سے تفریح کے لئے نکلا تھا مگر کس جانب نکل گیا معلوم نہ ہو سکا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچہ اپنے اہل خانہ میں جلد از جلد پہنچ جائے اور اہل خاندان و کنبہ قبیلے کے لوگوں کو راحت و سکون میسر ہو۔
previous post