نئی دہلی: ملک کی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر فورس کیلئے نئے جنگی لباس کو لانچ کیا۔یہ پہلی بار ہے جب فضائیہ کی سالانہ پریڈ اور فلائی پاسٹ دہلی-این سی آر کے باہر منعقد کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج صبح ہی فضائیہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔چنڈی گڑھ میں یومِ فضائیہ کے موقع پر آئی اے ایف سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے خاتون اگنی ویروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 8 اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہے۔ یومِ فضائیہ 1932 میں ہندوستانی فضائی فوج کے آفیشیل طور سے شامل ہونے کی یاد دہانی ہے۔ ہر سال یہ دن ہندوستانی فضائیہ چیف اور سینئر افسران کی موجودگی میں منایا جاتا ہے۔فضائیہ کو آفیشیل طور پر 1932 میں یونائٹیڈ کنگڈم کے رائل ایئر فورس کے اسسٹنٹ فورس کی شکل میں شروع کیا گیا تھا اور پہلا آپریشنل اسکواڈرن 1933 میں بنایا گیا تھا۔ آئی اے ایف کے ذریعہ پیش کردہ اہم آپریشنوں میں آپریشن وجئے، آپریشن میگھ دوت، آپریشن کیکٹس اور آپریشن پوملائی شامل ہیں۔