29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ناسک: بس حادثے میں 12کی موت

بس -ٹرک تصادم میں مزید 38زخمی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں اس وقت ایک بڑا حادثہ رونما ہوا جب مسافروں سے بھری ایک لگژری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں 38 دیگر مسافر جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اورنگ آباد روڈ پر ناسک کے ناندور ناکا مرچی ہوٹل کے قریب صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرک سے زوردار ٹکر ہونے کی وجہ سے بس میں آگ لگی۔ بس یاوتمال سے ممبئی جا رہی تھی، جبکہ ٹرک ناسک سے پونے جا رہا تھا۔ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولس امول تانبے نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بس کے سلیپر کوچ کے مسافر تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.15بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہوں نے پولس اور ایمبولینس کو بلایا۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 2-2لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر دادا بھوسے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچ برداشت کرے گی۔

Related posts

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز

www.samajnews.in

مولانا ارشد مدنی نے نرنجنی اکھاڑے کے اچاریہ کو تحفہ میں دیا قرآن شریف

www.samajnews.in

عمرہ کیلئے امسال 20لاکھ سے زائد لوگ پہنچے سعودی عرب

www.samajnews.in