38 C
Delhi
مارچ 26, 2025
Samaj News

شاہ کے بیان پر اویسی کا پلٹوار، آپ نے بلقیس کیساتھ ریپ کرنیوالوں کو رہا کردیا….

احمد آباد، سماج نیوز: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 2002 کے اس بیان پر حملہ کیا جس میں فسادیوں کو سبق سکھایا گیا تھا۔ گجرات کی سب سے بڑی مسلم بستی جوہاپورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا’’امت شاہ نے آج ایک عوامی ریلی کے دوران بیان دیا کہ انہوں نے 2002 کے گجرات فسادیوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سبق سکھایا جس کی وجہ سے مستقل امن قائم ہوا‘۔ امت شاہ کے اس بیان پر اویسی نے کہا’’میں اس (احمد آباد) حلقہ کے ایم پی امت شاہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے 2002 میں جو سبق سکھایا تھا وہ یہ تھا کہ بلقیس کے ریپ کرنے والے آپ سے چھوٹ جائیں گے، جو سبق آپ نے سکھایا۔ یہ تھا کہ آپ بلقیس کی تین سالہ بیٹی کے قاتلوں کو رہا کر دیں، آپ نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ احسان جعفری کو قتل کیا جا سکتا ہے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی اویسی نے سوال کیا کہ ’’امت شاہ جی آپ نے 2020 کے دہلی فرقہ وارانہ فسادات کے فسادیوں کو کیا سبق سکھایا؟ ‘‘

Related posts

انکساری اور عاجزی کیساتھ تواضع اختیار کرنا اللہ کے نزدیک افضل ترین عمل:مولانا محمد یعقوب بلند شہری

www.samajnews.in

سلطانپورفساد:گرفتارشدگان کا مقدمہ لڑے گی جمعیۃ: مولانا محمود اسعد مدنی

www.samajnews.in

امیزون سے 10ہزار ملازمین کی ہوگی چھنٹنی!

www.samajnews.in