21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: ہر ٹیم پر ہوگی کروڑوں ڈالر کی بارش

دوحہ:قطر میں فٹبال ورلڈکپ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور ہر ٹیم کی توجہ ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہے ۔مگر آخری 8ٹیموں میں سے جو 4کوارٹر فائنل میں ناکام رہیں گی، ان کو ملنے والی انعامی رقم ٹی -20ورلڈکپ میں دی جانے والی مجموعی انعام رقم سے بھی زیادہ ہوگی۔درحقیقت فٹبال ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں باہر ہوجانے والی ٹیموں کو بھی آئی سی سی ٹی-20ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم سے زیادہ رقم دی جاتی ہے ۔ٹی -20ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 56لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی جبکہ فٹبال ورلڈکپ کے گروپ مرحلے تک محدود رہنے والی ہر ٹیم کو 90لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ ایک پورٹ کے مطابق راؤنڈ آف 16میں باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 30لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔کوارٹر فائنل میں شکست کھانے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ اسی طرح سیمی فائنل ہار کر تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں ناکام رہنے والی ٹیم (چوتھی پوزیشن پر آنے والی) کو ڈھائی کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ کامیاب ٹیم (تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے والی ٹیم) کے حصے میں 2کروڑ 70لاکھ ڈالرز آئیں گے ۔فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ کر ناکامی کا منہ دیکھنے والی ٹیم کا غم کم کرنے کے لیے 3کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے ۔یاد رہے کہ اسپین نے جب 2010میں ورلڈکپ جیتا تھا تو اسے 3کروڑ ڈالرز دیے گئے تھے ، مگر اب ناکامی پر بھی اتنی رقم مل جائے گی اور جو ٹیم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی اسے 4کروڑ 20لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ فیفا نے قطر ورلڈکپ کی انعامی رقم کے لیے مجموعی طور پر44کروڑ ڈالرز مختص کیے ہیں۔اس کے مقابلے میں 2018کے ورلڈکپ کے لیے مجموعی طور پر40کروڑ کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔فٹبال ورلڈکپ میں پہنچنے والی ہر ٹیم کو ٹورنامنٹ سے قبل فیفا کی جانب سے 15لاکھ ڈالرز بھی دیے گئے تھے تاکہ ابتدائی اخراجات کو پورا کیا جاسکے ۔ویسے فیفا کو نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ایک تخمینے کے مطابق 2022میں اسے 4.6ار ب ڈالرز کی آمدنی ہوگی جس میں سے 2.6ارب ڈالرز صرف براڈ کاسٹنگ رائٹس کے ہیں۔

Related posts

کتاب ’’مضامین ڈاکٹر محمد حمید اللہ ‘‘

www.samajnews.in

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے 5یادگار لمحات

www.samajnews.in

دہلی سے ہماچل تک شدید بارش، سیلاب اور پہاڑ کھسکنے سے 34 لوگوں کی موت

www.samajnews.in