25.1 C
Delhi
نومبر 13, 2024
Samaj News

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ اٹوا اور حلقہ ڈومریا گنج میں مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

سلف صالحین کے مسلک ومنہج کو فروغ دو،نونہالان ملت کو زیور علم وعرفان سے آراستہ کرو،تقوی وپرہیز گاری اختیار کرو:وصی اللہ مدنی

اٹوار بازار، سماج نیوز: ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی آج جامعہ اصلاحیہ، محمد نگر،حلقہ اٹوا اور مسجد اہلِ حدیث، بیدولا چوراہا حلقہ ڈومریا گنج میں امیر وناظم ضلعی جمعیت اوردیگر معززین حضرات کی موجودگی میں بلا تفریق مذھب وملت عزت نفس کا لحاظ کرتے ہوئے دونوں حلقوں میں نامزد مستحقین کےدرمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم کیا گیا۔ امیروناظم جمعیت نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین اور مقامی جمعیت کے ذمہ داروں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا، جن کے حسن تعاون سے یہ پروگرام عمل میں آیا، آخر میں یہ خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تمام معاونین و مشارکین اور ہمدردان قوم و ملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین! اس پروگرام میں شریک چند نمایاں اور قابل ذکر شخصیات کے اسماء گرامی یہ ہیں:
مولانا فخرالدین ریاضی،(ناظم جمعیت حلقہ اٹوا )، مولانا مجیب الرحمٰن، رحمانی، مولانا عبدالعلیم اثری، مولانا عبید اللہ فیضی، مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا عبدالرب سلفی، ناظم حلقہ بانسی،مولانا عبدالستار سراجی ، مولانا جمال احمد سنابلی، مولانا عبدالحنان عالیاوی، عزیزم حافظ عبدالمنان وغیرہ تمام حاضرین و مستفیدین نے ضلعی جمعیت کے اس عمدہ کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔

Related posts

شاہی خرچ پر ملک نیپال سے 10اہم شخصیات عمرہ کیلئے مکہ روانہ

www.samajnews.in

ہیراگروپ کی قانونی جنگ

www.samajnews.in

دوحہ:رنگا رنگ تقریب میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز

www.samajnews.in