13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

پولس اور جنتا کے بیچ ’بیداری کیمپ‘ پل کا کام کرتے ہیں:طارق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز:آج ناگرک سرکشا سمیتی و ناگرک بھائی چارہ کمیٹی تھانہ ویلکم کی جانب سے کرایہ دار پولس تصدیقی فارم بھرنے کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح دہلی سرکار کے سابق چیئر مین و کانگریسی لیڈر طارق صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر 300لوگوں کے فارم بھرے گئے اور انہیں معلومات فراہم کی گئیں اور تنظیم کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس کیمپ میں پوری ٹیم نے حصہ لیا اور یہ کیمپ صبح 11بجے سے شام 6بجے تک منعقد کیا گیا تھا۔ حسین احمد نے بتایا کہ یہ کیمپ کبوتر مارکیٹ کے علاوہ مختلف علاقوں میں لگایا جا رہا ہے جو ضلع کے ڈی سی پی کی ہدایات کے مطابق کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ویلکم تھانے کے ایس ایچ او جتیندر تیواری کی طرف سے خصوصی تعاون حاصل ہورہا ہے تاکہ کوئی پریشانی نہ ہوجس کیلئے میں تھانہ کے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کا مشکور ہوں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ مفت فارم بھروانے کیلئے آئیں اور تھانے میں جمع کروائیں تاکہ ان کا تھانے جانے کا وقت بچ سکے اور گھر بیٹھے ان کی تصدیق ہوسکے۔ اس موقع پر طارق صدیقی نے کہا کہ حسین احمد اور ان کی این جی او عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ وقتاً فوقتاً اس طرح کے کیمپ لگا کر پولس اور عوام کی مدد کرتے ہیں، پولس اورعوام کے درمیان کے رشتے کو استوار کرتے ہیں جو کہ یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔ اس موقع پر مدن لال، کشیپ مکیش کمار، نفیس محمد، محمد رفیق، نسیم (ڈپٹی کنوینر) عبدالرزاق، اعجاز احمد، عالم، تلسی رام، محمد نوشاد، ڈاکٹر رحیم بخش، شاکر علی اورانور (انّو) وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

Related posts

آہ ! عامر سلیم خان

www.samajnews.in

شری رام سینا لیڈر ’ہیٹ اسپیچ کیس‘ میں قصوروار

www.samajnews.in

آپ ہمیں جتنا کچلیں گے، ہم اتنا ہی اوپر اٹھیں گے

www.samajnews.in