27.8 C
Delhi
اگست 17, 2025
Samaj News

مملکت سعودی عرب اسلام و ایمان کا ایک خاص قلعہ ہے،ایمان قیامت سے قبل مکہ اور مدینہ میں سمٹ جائیگا

سعودی حکومت اس کی پوری مشنری خدمت اسلام اور علماء و دعاۃ دعوت الی اللہ میں مصروف عمل رہتے ہیں:مطیـع اللہ حقیق اللہ مدنی

مملکت سعودی عرب عالم اسلام کا عظیم الشان ملک ہے، اس کی عظمت و جلالت مسلم ہے،اس ملک کی اسلامی خدمات اور اس کے کارہائے نمایاں کی بنا پر پورے عالم پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، عالمی مسائل کے تعلق سے اثر ورسوخ اس کی عالمی انسانی رفاہی خدمات کی روشنی میں اس کی اہمیت کا اندازہ تب ہوگا جب اس اسلامی مملکت کی صحیح تاریخ کا، اس کے بانیان موحدین و مؤیدین اور مخالفین و معاندین اور منافقین دونوں کی سر گرمیوں کا، قیام مملکت ، اہداف ومقاصد ، قیام کا پس منظر مجدد الدعوۃ امام شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب التمیمی ت 1206ہجری رحمہ اللہ ان کی سیرت وسوانح ان کی دعوت ان کے عقیدہ و منہج کا مطالعہ ہوگا۔
سعودی مملکت کی مکمل تاریخ کا تحقیقی جائزہ اسی طرح آل سعود حکمرانوں، شاہوں، امراء ، وزراء ،اور تمام اہلکاران مملکت نیز وہاں کے علماء ، فقہاء ، طلبہ ،عوام ، ملک کی پوری عمومی دینی فضا اور احوال واقعی کا منصفانہ مطالعہ اور ممکن حد تک مشاہدہ کرنا چاہئے، پوری علمی تاریخی دیانت کے ساتھ مملکت کے ادوارِ ثلاثہ اور خصوصاً المملکۃ العربيۃ السعودیۃکے مؤسس مرد مؤمن، پیکر عزیمت، شاہ علم و بصیرت شاہ عبدالعزیز عبدالرحمن آل سعود رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ کی سیرت عقیدہ و منہج اور افکار و اعمال ان کے اقدامات و فیصلہ جات غرض یہ کہ اس عہد کی اور پھر مابعد کی پوری داستان پڑھیے مؤرخین ، موافقین و مخالفین کی تحریروں پر انصاف کی نگاہ ڈالیے شاہان سعودی عرب ان کے عقائد و اخلاق اور اعمال و خدمات کی علم و معرفت کے بعد انصاف پسند قاری پر یہ بات عیاں ہوگی کہ مجموعی طور پر اس دور میں مملکت سعودی عرب اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے،وہاں پر اصلا خیر غالب ہے، توحید و سنت کا غلغلہ ہے، دعوت و ارشاد کا پرچم بلند ہے، مملکہ میں امن وسلامتی اور خوش حالی کا دور دورہ ہے. ہاں یہ بات یاد رہے کہ ہم کسی کے معصوم ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے ہیں نہ ہی کسی کے لیے کمال کے مدعی ہیں البتہ وہ لوگ یقیناً حقیقت سے نا آشنا ہیں جو سعودی عرب اور شایان آل سعود پر دشنام طرازی اور ان کے خلاف افواہ بازی کرتے ہیں۔اللہ تعالی سب کو اچھی سمجھ عطاء کرے۔

Related posts

عام آدمی پارٹی حکومت کا بجٹ پیش،خواتین کیلئے ہر ماہ 1000 روپے دینے کا اعلان

www.samajnews.in

اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو میں علماء و ائمہ کرام کیلئے فکری و تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر

www.samajnews.in

ہریانہ میں دو مسلم نوجوانوں کو کار میں زندہ جلایا، پہلا ملزم گرفتار

www.samajnews.in