ریاض: وزارت حج و عمرہ نے، عمرہ اور وزٹ فورم کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو آنے والے اپریل کی بائیس تاریخ، بروزسوموار، مدینہ منورہ میں منعقد ہوگا۔یہ فورم گورنرمدینہ عزت مآب جناب شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ فورم ان خدمات کا جائزہ لے گا جسے ادارہ سعودی عرب اوربیرون مملکت سے آنے والے رحمان کے مہمانوں، معتمرین اورزائرین کی خدمت کے لیے فراہم کیا گیاہے۔ عمرہ اور وزٹیشن فورم، سعودی ویڑن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، تاکہ معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد کو مکہ اور مدینہ کی زیارت کے قابل بنایا جا سکے اور اس تناظر میں بہترین عمرہ اور زیارت کا تجربہ حاصل کیا جا سکے۔ یہ فورم رحمن کے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے، جو کہ سعودی ویڑن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے، یہ متعدد سرکاری عہدیداروں اور نجی شعبے کی خدمات فراہم کرنے والوں کی موجودگی میں انجام پائے گا جیسے سفر، عمرہ اور سیاحت کی کمپنیاں وایجنسیاں، اور انشورنس، صحت کی دیکھ بھال، رہائش، نقل و حمل اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے آپریٹرز اور اختراع کار ، نیز ٹیکنالوجی، مواصلات، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کیٹرنگ اور خوردونوش(غذا وخوراک) کی کمپنیاں،علاوہ ازیں مالیاتی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کی شرکت بھی ہوگی۔
آنے والا فورم عمرہ اور وزٹ کے شعبے میں ، رحمن کے مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے امید افزا مواقع پر توجہ دینے والا ہے، جبکہ زیادہ توجہ ان منصوبوں، خدمات اور مصنوعات کی نوعیت پر مرکوز ہوگی جو طلب کو پورا کریں گی اور رحمان کے مہمان کی( خدمت کے) تجربہ میں تبدیلی لائیں گی۔ جواس بہترین قیادت کی ہدایات کے مطابق ہوں گی، جو رحمان کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کرتی ہے۔فورم اور اس کے ساتھ ہونے والی سرگرمیاں خدمت فراہم کرنے والوں اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے لیے مملکت سعودی عرب کی قیادت میں، رحمن کے مہمانوں کی خدمت کے فرض اور اعزاز کو انجام دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جاننے کا ایک موقع ہے۔ اور فورم کے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ خدمات، کاروبار اور پروجیکٹس کی ایک وسیع رینج تیار کرکے سسٹم کے کام کو سپورٹ کرنے میں کاروبار اور اختراعی شعبے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔عمرہ اور وزٹیشن فورم کے ساتھ ہونے والے عوامی سیشنز اور ورکشاپس کے شرکاء بھی اپنے تجربات کا جائزہ لیں گے، جبکہ نمائش میں شرکت کرنے والے شعبے اور کمپنیاں اپنے جدید تجربات، خدمات اور مصنوعات کی نمائش کریں گی۔وزارت حج و عمرہ فورم کے دوران نئے مواقع اور کام کے نئے دائرہ کار کے بارے میں اعلان کرے گی، اور سروس کو بہتر بنانے اور مکہ، مدینہ اور اسلامی، تاریخی، آثار قدیمہ اور افزودگی کے مقامات کا دورہ کرنے والوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے متعدد شراکت داریوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمرہ اور وزٹیشن فورم ایک نیا پلیٹ فارم ہے جو سعودی ویڑن 2030 کے اندر رحمن کے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے، ایمان کا سفر اور عالمی معیار کے ساتھ میزبانی کا تجربہ بنا کر، اور دنیا بھر سے آنے والے رحمن کے مہمانوں کے ذہنوں اور دلوں میں دائمی یاد پیدا کرکے،اوریہ فورم عمرہ سے متعلق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فیصلہ سازوں، ماہرین، سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس فورم میں مملکت کے اندر اور باہر سے نمایاں ترین اداروں، تنظیموں اور فعال کمپنیوں کی موجودگی اور شرکت بھی ہوگی۔جو لوگ فورم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور فورم کے ایجنڈے اور اس کے ساتھ ہونے والی تقریبات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، وہ اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں: umrah-ziyarah.com