بھونیشور: اوڈیشہ کے جاج پور میں کورائی ریلوے اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ معلومات کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت کورئی اسٹیشن پر پیر صبح ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی کی بوگیاں پلیٹ فارم پر بنے ویٹنگ ہال اور ٹکٹ کاؤنٹر تک پہنچ گئیں۔ اس دوران 2 مسافر اس کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کئی لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔حادثے کے باعث دو ریلوے لائنیں بلاک ہوگئیں۔ اسٹیشن بھون کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیمیں، ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مال گاڑی کے ڈبوں کے نیچے مزید کچھ افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس حادثے کو افسوسناک بتاتے ہوئے شمال مشرقی ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر نے کہا کہ حادثے کے پیچھے کی وجہ جاننے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ پیر 6:40بجے پیش آیا۔
previous post