33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

ایم سی ڈی انتخاب: کانگریس پارٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں: چودھری انیل کمار

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو وعدے وژن دستاویز اور منشور میں کئے ہیں کانگریس پارٹی کے منتخب کارپوریٹر دہلی میں لوگوں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔ چودھری انیل کمار نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 11 بجے سے پہلے اپنی اور اپنے خاندان کی ووٹنگ کروا لیں تاکہ بعد میں وہ بزرگ، بیمار ووٹروں کو ووٹ ڈالنے میں مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے کل یعنی 4 دسمبر کو ووٹنگ کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔ آج سابق ممبران پارلیمنٹ، سابق ایم ایل اے، سینئر کانگریس لیڈران، سابق کارپوریشن کونسلروں نے کانگریس امیدواروں سے بات چیت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ ٹیبل پر 15-15 کانگریس کارکنوں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو ان کی مدد کیلئے موجود رہے گی۔‘‘ مسٹر انیل بھاردواج، چیئرمین، میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ کانگریس کارکنان لوگوں کو کانگریس امیدواروں کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ جتنے زیادہ پولنگ ورکرز پولنگ کرائیں گے ہمیں اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔ کانگریس پارٹی نے منصفانہ انتخابات کرانے کی حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ اپوزیشن پارٹیاں انتخابات میں خلل نہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 13000 سے زیادہ بوتھوں پر ہم نے ’میرا بوتھ-میرا گورو پروگرام‘ کے تحت کانگریس کارکنوں کو تربیت دی ہے، جو کل ہونے والے انتخابات میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ ہر بوتھ پر باری باری 8-10 کارکنوں کی ڈیوٹی لگائی گئی جو ایک کے بعد ایک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔مسٹر انیل بھاردواج نے کہا کہ کل ریاستی دفتر میں کنٹرول روم بھی پوری تعیناتی کے ساتھ کام کرے گا، جو ووٹنگ میں آنے والی شکایات کا ازالہ کرے گا۔ اسمبلی کی سطح پر کارکنوں کو تعینات کیا جائے گا جو اس کے تحت آنے والے وارڈوں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ایک کنٹرول روم کام کر رہا ہے، جو کل پولنگ کے دن کانگریس امیدواروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ وارڈ کی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کا ریاستی دفتر کے کنٹرول روم اور اسمبلی میں تعینات کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہوگا تاکہ انتخابات اچھے طریقے سے کرائے جائیں۔

Related posts

2024 میں زیادہ سے زیادہ مراقبہ کی مشق کریں

www.samajnews.in

قوم وملک کو اونچائیوں پر لے جانے والے مثلِ سرسید ڈاکٹر عبد القدیر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنش کے بلند عزائم

www.samajnews.in

’غضب گجرات میں وہ اسکول ہی غائب ہو گیا جس میں بچوں کیساتھ بیٹھے تھے مودی جی‘

www.samajnews.in