39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

دہلی کی ترقی کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں: سید عدنان اشرف

نئی دہلی ،سماج نیوز:آل انڈیا کانگریس کمیٹی ( اے آئی سی سی ) کے نوجوان لیڈر اور دہلی میونسپل کارپوریشن ( ایم سی ڈی ) کے میڈیا کو آرڈی نیٹر سید عدنان اشرف نے اپنے بیان میں دہلی کے عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ترقی کیلئے دہلی کے عوام کے پاس یہ بہترین موقع ہے اور اس موقع کا بھر پور استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ریاستی حکومت کی رسہ کشی میں دہلی کے عوام کو تین بڑے بڑے کوڑے کے پہاڑ تحفے میں ملے ہیں اور دہلی میں فضائی آلودگی ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جس سے تعفن پھیلتا ہے ۔ عدنان نے کہا کہ آج دہلی کے لوگ سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دیکشت کے زمانے کو یاد کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ دہلی کی ترقی کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں ووٹ سب سے بڑی طاقت ہے اس لئے جو ووٹ ڈالنے کے قابل ہے وہ سب سے پہلے اپنا ووٹ ڈالے ۔

Related posts

آرٹیکل 341 اور ملک کے مسلمان

www.samajnews.in

چین میں پھر سے ڈرا رہا ہے کورونا، ایک دن میں 30ہزار سے زائد کیسز

www.samajnews.in

حسن اخلاق کتاب وسنت کی روشنی میں

www.samajnews.in