لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ ایس پی امیدواروں کی جیت کو روکنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدواروں کو فائنل کیا جاتا ہے۔ ایس پی لیڈر نے کہا، بی ایس پی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور اس کے بانی کانشی رام کے راستے سے ہٹ گئی ہے۔ بی ایس پی نے بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے اور اس کی بی ٹیم کے طور پر کام کرتی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے دفتر نے بی ایس پی کے امیدواروں کو فائنل کیا تھا۔ بی ایس پی امیدواروں کو جیتنے کے لیے نہیں بلکہ ایس پی امیدواروں کو جیتنے سے روکنے کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس کے تمام چھاپے سیاسی مقاصد کے ساتھ اپوزیشن لیڈروں کے ٹھکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے اپوزیشن پارٹیوں کو بدنام کرنے کے لیے مارے جا رہے ہیں کیونکہ وہ حکمراں بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہیں۔ لیکن عوام سب واقف ہے اور سمجھتی ہے کہ تمام چھاپے آنے والے لوک سبھا انتخابات سے متاثر ہیں۔
previous post