ایڈوکیٹ حنا کوثر علیگ کا جج کے طور پر سلیکشن ہونا علیگ برادری کیلئے قابل فخر
سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) دینی،ملی اور اصلاحی تحریک کو تقویت بخشنے میں قابل احترام شخصیت کے مالک مفتی محمد خبیر ندوی نے ایک بیان میں کہا کہ آج مسرت و شادمانی سے بھرپور صبح کا آغاز میں نے اس خبر سے کیا کہ جس خبر نے مغربی یوپی کے تاریخ ساز قصبہ گنگوہ کے محترم دوست محمد سلیم کوثر علیگ کی صاحبزادی پیاری حنا کوثر علیگ ایڈوکیٹ کےسلیکشن کی سرخی دیکھنے کو ملی واضع ہو ک سینئر ایڈوکیٹ محمد یونس کوثر کی بھتیجی اور بھائی سلیم کی دخترحنا کوثر کا تقرر اتراکھنڈ جوڈیشری میں سول جج کے طور پر ہوا ہے، یہ ضلع بھر کے عوام کے لئے مسرت کا مقام ہے ۔مفتی محمد خبیر ندوی نے کہا کہ ہماری خواتین کی ترقی اور خوشحالی ہی ہماری اصل شناخت ہے اسلئے خواتین کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں سلیکشن کے بعد ہی حنا کوثر ایڈووکیٹ نے بطور سول جج چارج بھی سنبھال لیا ہے یہ ہم سبھی کے لئے مسرت کا مقام ہے اے ایم یو سے فارغ ایڈوکیٹ حنا کوثر کی اس کامیابی پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن سیتاپور شاخ کے اراکین میں بھی خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی ہے سبھی اراکین ایسوسی ایشن سیتاپور شاخ نے اس سلسلے میں ایک تہنیتی پیغام حنا کوثر ایڈووکیٹ علیگ کے والد محترم کے نام ارسال کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ” دختر نیک اختر حنا کوثر ایڈووکیٹ علیگ کا ریاست اترا کھنڈ میں بطور سول جج تقرر ہونا ہم سبھی کے لئے قابل رشک ہے” الحمد للہ علی ذالک، ہم سبھی AMU Old Boyse Sitapur UP ایسوسی ایشن اپنے علیگیرین دوست محترم جناب سلیم کوثر علیگ صاحب کی صاحبزادی اپنی بھتیجی عزیزہ حنا کوثر ایڈووکیٹ علیگ کی کامیابی پر غیر معمولی خوشی ظاہر کرتے ہوئے آپ کو اور عزیزہ حنا کوثر ایڈووکیٹ علیگ کو ہائی کورٹ میں سول جج کی حیثیت سے عہدہ قبول کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہیں کہ ہماری بچیاں اسی طرح تعلیم کے منازل طے کرتے ہوئے اپنے وطن عزیز بھارت اور ملت اسلامیہ ھندیہ کی خدمت کرتی رہیں،اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے، اور اس تقرری کو والدین محترمین سمیت امت مسلمہ کے لئے صلاح و فلاح اور خیر کا ذریعہ بنائے آمین، دعاگو الحاج ایاز احمد ایوبی ایڈووکیٹ علیگ، صدرایسوسی ایشن، مفتی محمد خبیر ندوی علیگ سکریٹری اولڈ بوائز ایسو سی ایشن۔