13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

کویتی کابینہ کی تشکیل نو

نئے وزراء کی فہرست ولی عہد کو سونپی گئی:

کویت سٹی، سماج نیوز: شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ کویت کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ شیخ احمد نواف الصباح امیر کویت کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں بدھ کے روز ولی عہد نے دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا اور نئی کابینہ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔نئی پارلیمنٹ کے معرض وجود میں آنے کے بعد کویتی کابینہ کی تشکیل کردی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی تشکیل کردہ نئی حکومت کے وزراء کی فہرست ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الاحمد الجابر الصباح کو پیش کی گئی۔ولی عہد کویت نے آج یمامہ میں وزیراعظم کویت شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کا استقبال کیا جہاں انہوں نے ولی عہد کے سامنے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تجویز کردہ نام پیش کئے ۔شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الاحمد الجابر الصباح نے ان انتخاب کو اپنی دانشمندانہ ہدایات فراہم کیں، ان کی مسلسل کامیابی اور مقننہ اور انتظامی حکام کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور تمام کوششوں کو ملک اور ملک کے لیے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر مثنیٰ طالب سید عبدالرحمٰن الرفائی بطور وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق اس کے علاوہ کونسلر ہدی عبدالمحسن الشایجی، سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر اور وزیر مملکت برائے خواتین اور بچپن کے امورڈاکٹر محمد عبدالرحمن بوزبر، وزیر انصاف، وزیر اوقاف و اسلامی امور، اور وزیر مملکت برائے دیانتداری کے فروغ۔کویتی پارلیمنٹ کے انتخاب کی تکمیل حالیہ دنوں میں ہی ہوئی ہے۔ اس سے قبل کویت میں اندرونی سیاسی مسائل کی وجہ سے اصلاحات کا سلسلہ رک گیا تھا۔بدھ کے روز جاری کیے گئے فرمان کے مطابق حسین اسماعیل کو وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے انہوں نے محمد الفارس کی جگہ لی ہے۔ جبکہ عبدالوہااب الرشید کو وزیر خزانہ اور شیخ احمد الناصر الصباح کو وزیر خارجہ کے طور پر ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔کویت میں پارلیمنٹ کے انتخابات 29 ستمبر کو مکمل ہوئے تھے۔ جن میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔ اس انتخاب کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الحمد الصباح نے پارلیمنٹ کے معاملات میں جاری تعطل کا خاتمہ کیا تاکہ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان مل کر کام کریں۔امریکہ کی اس اہم اتحادی ریاست میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے مگر دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں کویتی پارلیمنٹ کو نسبتا زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ شیح مشعل احمد الصباح جو کہ امیر کویت کے زیادہ تر امور کو خود دیکھتے ہیں جولائی میں شیخ احمد بن الصباح کو ایک مرتبہ پہلے بھی وزیر اعظم مقرر کر چکے ہیں۔یہ تقرری جولائی میں اپوزیشن کے بعض ارکان کے دھرنے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ شیخ احمد بن الصباح نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان شیخ الصباح بن الخالد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جو اپریل میں مستعفی ہو گئے تھے۔بعد ازاں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کے مطالبے پر بعض اداروں کی سطح پ کچھ کام بھی ہوا ۔ پارلیمنٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے ملکی بجٹ کی اپریل میں ہونے والی منظوری ابھی تک موخر ہے۔ تاہم وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ماہ نومبر سے پہلے بجٹ کی منظور ممکن بنالیں گے۔اہم بات ہے کہ نئی کویتی کابینہ میں دو خواتین وزیر شامل کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے والی کابینہ میں ایک خاتون وزیر تھی۔ رعنا الفارس کو بلدیاتی امور کی وزیر کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ھدیٰ الشایجی کو سماجی امور کی وزیر بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے تیس تاریخ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو خواتین کے منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔گزشتہ دس سالوں کے دوران کویت میں ہونے والا یہ چھٹا انتخاب تھا۔ کویت واحد خلیجی ریاست ہے جہاں مکمل طور پر منتخب پارلیمان موجود ہے ، اس سے قبل ارکان پارلیمان اور حکومت کے درمیان تنازعات کے بعد جون میں کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی۔

Related posts

تمام مجرموں کی رہائی کو مرکزی حکومت کی تھی منظوری

www.samajnews.in

کرناٹک الیکشن: MEPامیدواروں کی پہلی لسٹ جاری

www.samajnews.in

کرناٹک: سرکاری اسپتال نے نگل لیں تین زندگیاں

www.samajnews.in