27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

تلنگانہ میںMEPکی حکومت بنا کر دم لوں گی:ساجدہ سکندر

فعال و متحرک کارکن ساجدہ سکندر کا حیدر آباد میں جہد مسلسل

نئی دہلی، سماج نیوز:( مطیع الرحمٰن عزیز) ملک میں قومی سطح پر کھڑی کئی پارٹیوں میں اعلیٰ سطح پر کام کرنے والی فعال و متحرک اور محنتی کارکن محترمہ ساجدہ سکندر نے تمام سابقہ پارٹیوں کے جھلاوے اور کھوکھلے وعدوں سے تنگ آکر آخر کار آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کو جوائن کر لیا ہے۔ ساجدہ سکندر نے نہ صرف پارٹی رکنیت قبول کی ہے بلکہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی اے آئی ایم ای پی کو زور شور سے تمام پارٹیوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کے لئے دن رات کی تگ ودو بھی شروع کر چکی ہیں۔ ساجدہ سکندر تلنگانہ قیام کے مومنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی وہ متحرک خاتون ہیں جنہوں نے کئی مہینوں تک بھوک ہڑتال پر بلا غرض و مقصد کے بیٹھتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے بھی نہیں ہچکچائیں۔ اور تلنگانہ کو حاصل کرکے ایک ریاست کے قیام میں بڑا اہم رول ادا کیا۔ تلنگانہ مومنٹ میں آگے آگے رہنے والے تمام لیڈران نے ساجدہ سکندر کی قربانیوں کو فراموش کر دیا تو ساجدہ سکندر نے اکیلے دم پر سماج کی خدمت کو اپنا پیشہ بنا لیا اور یہ عہد کیا کہ اب زندگی بھر کسی سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کوئی کام نہیں کریں گی۔ اسی اثنا میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ قومی صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے تعلق سے ملک میں زور شور سنا جانے لگا۔ ساجدہ سکندر کی جانب سے ایم ای پی کا مطالعہ جاری تھا۔ آخر کار ساجدہ سکندر کے دل کے اندر چھپی ہوئی آواز کو حقیقی شکل مل چکی تھی۔ اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی میں شمولیت کے لئے ساجدہ سکندر نے درخواست دی اور ان کے تمام سابقہ کارہائے نمایا کو دیکھتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ساجدہ سکندر کو کور کمیٹی ممبر برائے تلنگانہ ریاست منتخب کرکے ان کو اعزاز سے سرفراز کیا۔

ساجدہ سکندر نے پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی رکنیت ملنے کے فورا بعد ہی میدان میں قدم اتار دیا اور عہد دہرایا کہ جب تک تلنگانہ میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں دیکھ لیتے ، ہم پر موت حرام ہوگی۔ میدان کارزار میں مختلف اقدامات ساجدہ سکندر کی خدمات کے معترف رہے ہیں۔ اسی بات کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ ایم ای پی کارکن ساجدہ سکندر کو تلنگانہ رئیلٹرز ایسوسی ایشن جے اے سی ریاستی دفتر میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ساجدہ سکندر رئیلٹرز کی حمایت میں ہمیشہ کھڑی ہوئی دکھائی دیں۔ ایل آر ایس تحریک کے دوران رئیلٹرز نے کہا کہ ہماری حمایت میں ساجدہ سکندر اگلی صف میں تھیں اس کے لیے ہمیں آپ کو اپنے ایسوسی ایشن کے دفتر میں مدعو کرنے پر فخر ہے۔اس پروگرام میں ریاستی صدر بونگو وینکٹیش گوڈ.. ریاست کے نائب صدرویلوری سرینواس…نائب صدر کرنگولا نریندر گوڈ۔ ریاستی خواتین ورکنگ صدر رتنا کماری۔رنگاریڈی ضلع صدرمسٹر پردوی راج۔ چوتھوپل میونسپل چیئرمین گنے سرینواس گوڑ و دیگر نے شرکت کی۔ کل ملا کر ساجدہ سکندر کے مضبوط عزائم کو دیکھتے ہوئے تمام میدانوں اور خصوصی طور پر میدان سیاست میں گرمجوشی رکھنے والے احباب اس بات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں کہ ساجدہ سکندر اگر اتنے مضبوطی کے ساتھ کھڑی دیکھی جا رہی ہیں تو ان کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کتنی مضبوط اور قوی الارادہ شخصیت کی مالک ہوں گی۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے لوگ پارٹی ایم ای پی کی طرف پرجوش انداز میں بڑھ رہے ہیں۔

خلاصہ کلام کے طور پر ساجدہ سکندر رب کائنات کا شکریہ ادا کرتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ اور اپنی سپریمو کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا بھی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہیں جو عزت افزائی مہیلا امپاورمنٹ پارٹی میں دستیاب ہوئی ہے وہ بہت پہلے مل جانی چاہئے تھی مگر شاید ہیرے کو پرکھنے کے لئے جوہری اتنے قابل نہیں تھے جو ساجدہ سکندر کو سمجھ سکتے۔ انہیں صرف استعمال کیا گیا اور اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ کر بنے بنائے میدان کا فائدہ اٹھایا گیا۔

اب چونکہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے مجھے وہ مقام عطا کیا ہے جہاں سے میں اپنی ہمت اور جرئت کا مظاہرہ کرسکتی ہوں تو میں ایک دن دکھا دوں گی کہ ساجدہ سکندر ڈرنے اور دبنے والیوں میں سے نہیں ہے۔ ہم نے چوڑیاں ضرور پہنے ہوئے ہیں ، ہم نے برقعے ضرور زیب تن کئے ہوئے ہیں مگر ہمارے ارادوں میں فولادی قوت بھری ہوئی ہے۔ ہم ہر وہ کام انجام دے سکتے ہیں جو سیاست اور خدمت کے میدان میں دوسرے لوگ انجام دے رہے ہیں۔ لہذا ان سب معاملات کے لئے ساجدہ سکندر نے غریبوں نادار اور یتیم مدارس کے بچوں کو نہ بھول سکیں اور ان کے لئے عشائیہ کا اہتمام کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کا ورد کیا۔ اشعار پڑھے اور مدارس کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزار کر انہوں نے تقرب الہی اور اپنی صاف نیت اور انسانیت نوازی کا بھرپور ثبوت دیا۔

 

Related posts

پاکستانی، افغانستانی اور بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بھارتی شہریت دے گی سرکار

www.samajnews.in

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 5ہزار حفاظ،علماء، حافظہ و عالمہ اور تعلیم منقطع کرنیوالے یتیم بچوں کیلئے مفت تعلیم کا سنہرا موقع

www.samajnews.in

نوٹ بندی چھوٹے کاروباریوں اور کاشتکاروں پر حملہ تھا:راہل گاندھی

www.samajnews.in