29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

معروف سیاسی لیڈر طارق صدیقی اے سی ایف سی (پونے) ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی، سماج نیوز:کانگریس کے سینئر لیڈر و دہلی سرکار کے سابق چیئر مین طارق صدیقی کو ان کی سیاسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں گذشتہ روز غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین میں منعقدہ عالمی مشاعرہ و ایوارڈ تقریب میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی دبئی،جاوید کاکرو لندن،ماجد نظامی مدیر راشٹریہ سہارا کے ہاتھوں اے سی ایف سی (پونے) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں وفیسر خواجہ اکرام الدین(سابق ڈائریکٹر این سی پو یو ایل)،تاج الدین انصاری (سابق چیئر مین بھارت سرکار)،مشتاق انصاری،حا جی قمر الدین (سروکون کے چیئر مین)، محمد مستقیم خان (ایڈیٹر سیاسی تقدیر) وغیرہ بطور خاص موجودتھے۔اس موقع پر پروگرام کے کنوینر اور ایف سی ایف سی کے چیئر مین اسلم چشتی نے کہا کہ آج کے دن میرے لئے اس معنی کرکے بہت اہم ہے کہ اپنے استاذ مرحوم عنوان چشتی اوربچپن کے دوست شمس رمزی کی یاد میں مشاعرہ اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کرسکا جس کے لئے تمام دہلی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ میری ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر میں نے کئی اہم دوستوں کی سیاسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوار ڈ بھی دیئے جس میں سیاسی خدمات میں طارق صدیقی،صحافتی خدمات میں ماجد نظامی(ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا)، محمد مستقیم خان اور شعری خدمات میں ماجد دیو بندی، معین شاداب،سریند ر سنگھ شجر، انا دہلوی،وسیم راشد،افضل منگلوری کے نام قابل ذکر ہیں۔ طارق صدیقی نے اسلم چشتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلم چشتی نہ صرف ایک بین الاقوامی شاعر ہیں بلکہ ایک سچے دوست اور سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے پونے سے دہلی آکراپنے مرحوم استاذاور دوستوں کی یاد میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا حالانکہ دور حاضر میں لوگ زندہ دوستوں کو یاد نہیں کرتے مگر انہوں نے مرحوم دوستوں کو بھی یاد کیا۔میں دہلی کے شعرا سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی مرحومین دوستوں کی یاد میں محفل منعقد کیا کریں جس سے کہ اردو ادب اور شاعری زندہ رہ سکے۔

Related posts

آہ بابری مسجد!ایک نظرمیں کب کیا ہوا؟

www.samajnews.in

بد بخت بیٹے نے ماں کو ذبح کرڈالا

www.samajnews.in

براڑی گراؤنڈ میں عرس ٹرانزٹ کیمپ کا عمران حسین نے کیا افتتاح

www.samajnews.in