23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

اللہ کی اطاعت کرنا صراط مستقیم جبکہ غیراللہ کی پیروی خود کو آگ میں ڈالنے والا عمل:مولانا یعقوب بلند شہری

سہارنپور،سماج نیوز: (احمد رضا) آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دین اسلام کی تعلیمات کو مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیں خد کو دنیا کے سامنے سب سے اعلیٰ ترین قوم ثابت کر یں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے اسلامی طرز زندگی ہماری طاقت ہے اور ظلم کے خلاف فتح کا سہرا ملت کے سروں پر باندھنے کا اصل ذریعہ بھی ہے دین اسلام مقدم ہو نا چاہئے غیروں کی پیروی ہم سب کو جہنم میں لیجانے اور بربادی کی آگ میں ڈالنے والا عمل ہے۔ آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے سربراہ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے تعلیمی بیداری مہم کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مساجد اور مدارس کے سلسلے میں ان دنوں جو افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے اس کے ذمہ دار خود ہم اور ہمارے اپنے لوگ ہیں مدارس اور مساجد اللہ تعالیٰ اور اسکے پاک رسول اکرم کے پاک اور باعظمت مقام مانے جاتے ہیں یہاں نماز کے ساٹھ ساٹھ قرآن مجید اور حدیث مبارکہ کا درس دیا جاتا ہے اسلئے ان پاک ترین مقامات کی کفالت اور دیکھ بھال کرنا ہم سبھی کی زمہ داری بنتی ہے ساتھ ساتھ ان مقدس مقامات کی عظمت اور حرمت کا خیال رکھنا بھی ہم سبھی کی بڑی زمہ داری ہوتی ہے آج ہمارے خسارہ ، پچھڑنے ، ذ لیل و خوار ہونے کی اصل وجہ دینی مدارس ،مساجد ، اسلامی تعلیمات، دینی آداب اور نبی اکرم کی پیروی سے نظریں چرا نا ہے* دین اسلام کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں زمانہ ہم سے ہے زمانہ سے ہم نہی* دہلی کے اطراف میں تعلیمی بیداری مہم کے دوران مدارس اسلامیہ اور مساجد میں اپنے بیانات میں تعلیم کو گھر گھر پہنچانے کی مہم میں فرمایا کہ علم دین اسلام کے فرائض میں شامل ہے علم دنیا میں سرداری کرنا سکھاتا ہے علم سے ہی انسانوں میں آپسی اتحاد اور اخلا قیات کا پھیلاؤ ہوتا ہے علم سے دوری رسوائی کا سبب ہوتی ہے اسلئے ہم سبھی پر لازم ہے کہ ہم تعلیم کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کام کر یں اور ملت اسلامیہ کو پستی سے نکالیں! مہم کے زمہ داران نے دہلی میں کل اپنی سرگرمی دیکھا تے ہوئے نماز عصر مولانا لقمان ربانی کے مدرسہ لتحفیظ القرآن ، مین روڈ ، ابو الفضل کی مسجد میں ادا کی وہاں بھی تعلیم کو عام کیجئے کے تعلق سے نمازیوں میں پمفلیٹ تقسیم کیے گئے اس کے بعد مغرب کی نماز نثار مسجد شاہین باغ اور عشاء کی نماز محمدی مسجد شاہین باغ میں ادا کی جہاں مسجد کے امام و خطیب مفتی سخاوت قاسمی اور قاری محمد عباس سے ملاقات کی اور آپسے اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی اپنی تعلیمی بیداری مہم کے دوران مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے آج تک قریب ایک ہزار کے قریب زمہ داران سے ملاقات کی اور سبھی سے تعلیمی بیداری مہم کا حصہ بننے کی گذارش کی دہلی کے زیادہ تر علاقوں کے لوگوں نے آپکے ساتھ قدم بہ قدم اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون دینے کا وعدہ دہرایا۔

Related posts

ملک بھر کے MEP دفاتر میں منایا گیا یوم جمہوریہ

www.samajnews.in

اترا کھنڈ میں مسلم طبقہ پر زمین ہونے لگی تنگ

www.samajnews.in

امریکہ کے اسکول میں فائرنگ سے 3معصوم بچوں کی موت

www.samajnews.in