21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

موربی پل حادثہ کیلئے کارپوریشن افسر ذمہ دار، معاوضہ کی رقم ناکافی

احمدآباد، سماج نیوز: گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار نے 30 اکتوبر کو 135 سے زیادہ لوگوں کی جان لینے والے موربی پل حادثہ پر آج سماعت کرتے ہوئے موربی میونسپل کارپوریشن کے افسر ایس وی جالا کو پل گرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی عدالت نے حادثے کے مہلوکین کے کنبہ کو دی گئی معاوضہ کی رقم پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کی بنچ نے آج کی سماعت کے دوران بے حد تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موربی نگر پالیکا کے چیف افسر ایس وی جالا پہلی نظر میں لاپرواہی کے قصوروار ہیں اور یہاں تک کہ نگر پالیکا کے ذریعہ داخل حلف نامہ میں بھی تفصیل کی کمی ہے۔ہائی کورٹ نے ریاست میں اسی طرح کے سبھی پلوں پر ایک تفصیلی رپورٹ مانگی اور 10 دنوں کے اندر پیش کرنے کو کہا۔

گجرات ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کا موربی حادثہ پر سماعت کے دوران سخت تبصرہ، معاوضہ کی رقم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین کےایک- ایک کنبہ کو کم از کم 10 لاکھ روپے ملنا چاہیے

قابل ذکر ہے کہ عدالت نے اس معاملے میں از خود مفاد عامہ عرضی شروع کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ’’مہلوکین کے کنبوں کو دی گئی معاوضہ رقم سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ ایک کنبہ کو کم از کم 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ملنا چاہیے۔‘‘ساتھ ہی ہائی کورٹ نے حادثے کے کچھ مہلوکین کے نام کے سامنے ذات کا تذکرہ دیکھ کر ناراضگی ظاہر کی۔ عدالت کی پوچھ تاچھ پر سالیسٹر جنرل نے جواب دیا کہ اگر کوئی دیگر منصوبہ یا پروگرام ہے، جس کے تحت کنبہ فائدہ پانے کا حقدار ہے، تو یہ پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔ بہر حال، چیف جسٹس نے معاملے میں متعلقہ سرکاری فائلیں اور ذیلی عدالت کے سامنے ایس آئی ٹی کی رپورٹ کب پیش کی گئی، اس کی تفصیل ﻻھی طلب کی ہے۔گجرات ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ مناسب وقت ہے کہ ریاست بھر میں ایسے پلوں کی نگرانی، مینجمنٹ اور کنٹرول کرنے والے سبھی افسران کو یہ یقینی کرنا چاہیے کہ ان کے حلقہ اختیار میں پل اچھی حالت میں ہیں اور اگر نہیں تو اس کی بہتری کے لیے کارروائی کی جانی چاہیے۔ معاملے کو اب 12 دسمبر کو آئندہ سماعت کے لیے رکھا گیا ہے۔

Related posts

تعلیم اور صنعت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے میں MEP ہم آہنگی پیدا کرنے کے وژن پر پابند عہد:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

جنید اور ناصر کو کار میں زندہ جلانے کا معاملہ: پولس نے اغوا کیس میں مزید 8 افراد کو کیا نامزد

www.samajnews.in

فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے بعد کشمیر میں زیادہ ہوئے قتل: سنجے راؤت

www.samajnews.in